اصحاب احمد (جلد 5) — Page 663
۶۷۰ بیان مولوی صاحب ) حضرت بزرگ صاحب کا انتقال اسی مکان میں ہوا تھا۔اس کا جانب جنوب صحن ( نمبر ۶) اب مہمان خانہ کے احاطہ اور اس کی گذرگاہ کا حصہ بن چکا ہے۔یہ کمرہ اب بھی اس پیمائش میں موجود ہے۔یاد نہیں آیا حضرت بزرگ صاحب کے قیام کا آغاز اس مکان میں حضور کے زمانہ میں ہوا تھا یا بعد میں۔خاکسار مؤلف کو حضرت بزرگ صاحب کی خدمت میں والد صاحب محترم کی معیت میں اور الگ بھی اس مکان میں حاضر ہونے کا موقعہ ملا۔ان کی وفات کے بعد یہ محن منہدم کیا گیا تھا۔پیمائش نمبر 4۔شر قاغر با (اندر سے ) دس فٹ پانچ انچ۔شمالاً جنوبا (اندر سے ) ساڑھے نوفٹ۔اس وقت نمبر 4 کی صرف جنوبی دیوار پختہ ہے۔دیگر ساری خام ہیں اور اپنی اولین حالت میں ہیں۔نمبر ۷ ۸ (۱) یہ حافظ حامد علی صاحب کا مکان تھا جس کا صحن جو جانب جنوب تھا اب موجود نہیں۔بیان مولوی صاحب) نمبر۷، ۸ دونوں کمروں و نمبر 4 صحن کا رقبہ انداز آتین چار یا حد پانچ مرلہ ہوگا۔حضرت مسیح موعود نے میرے ماموں حضرت حافظ حامد علی صاحب سے فرمایا تھا کہ میری زندگی میں ہی اس جگہ پر قبضہ کر لو۔میرے بعد کوئی نہ دے گا۔چنانچہ انہوں نے حضور کے زمانہ میں ہی یہ دو کچے کمرے تعمیر کر لئے۔جو ابھی تک اصلی حالت میں ہیں۔البتہ یہ تغیر ہوا ہے۔اوّل گذشتہ سال ملحقہ حصہ مدرسہ کے از سر نو تعمیر ہونے پر ان دونوں کمروں کی مشرقی دیوار پختہ بن چکی ہے۔دوم۔نمبر ۶ ۷ کمروں کے درمیان بعد میں جب انجمن نے حافظ صاحب کا مکان لے لیا تھا۔ایک دروازہ بنا دیا گیا تھا۔سوم۔کمرہ نمبر ۸ کی مغربی دیوار میں خلافت ثانیہ میں دروازہ بنایا گیا۔جبکہ صدر انجمن نے یہ مکان میری ممانی جان سے خرید لیا تھا اور یہ بعد کا بنایا ہوا دروازہ اس وقت بھی موجود ہے۔حضرت حافظ صاحب کے ہاں حضرت مسیح موعود کے زمانہ کے بعد شادی ہونے پر اُن کی خواہش پر میں بھی اسی مکان میں رہائش پذیر ہو گیا تھا اور ان کے کمروں کے اوپر چوبارہ تعمیر کرالیا تھا۔صحن ( نمبر 4 ) صدر انجمن احمدیہ کے قبضہ میں آنے پر منہدم کر کے مہمان خانہ کے احاطہ اور گذرگاہ کا حصہ بنادیا گیا تھا۔نمبر ۸ کی جنوبی دیوار میں ابتداء میں دو دروازے تھے وہ اصل حالت میں موجود ہیں۔خاکسار مؤلف نے اپنی طالب علمی ( آغاز ۱۹۲۲ء) میں یہ کمرے اور احاطہ اور چوبارہ دیکھے ہیں۔ہم طلباء بچپن میں یہاں آتے رہتے تھے۔نمبر ۷، ۸ کا درمیانی دروازہ اس وقت بند کیا جا چکا ہے لیکن اس کا نشان موجود ہے۔پیمائش نمبرے شرقا غربا (اندر سے ) پونے تیرہ فٹ شمالاً جنوباً (اندر سے ) سوانوفٹ۔پیمائش نمبر ۸ شرقا غرباً (اندر سے) پونے تیرہ فٹ شمالاً جنوبا ( اندر سے ) سوا دس فٹ۔نمبر ۷، ۸ کی غربی دیوار اس وقت غلافی ہے۔نمبر ۷، ۸ کی بقیہ تمام دیواریں سچی ہیں اور اولین حالت میں ہیں۔