اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 597 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 597

۶۰۳ واپس دے دے گی جو اس نے تجھے دیا ہے تو اس نے اثبات میں جواب دیا تو حضور نے اس کے خاوند کو فرمایا کہ تو باغ لے لے اور اس کو علیحدہ کر دے۔اب ظاہری حالات سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ جس خاوند نے باغ دیا تھا ضرور اس نے کچھ اور بھی دیا ہو گا۔خواہ بہت ہی کم قیمت کا ہومگر سوائے باغ کے اور کوئی چیز واپس نہیں کرائی اور نہ ہی اس کے متعلق دریافت فرمایا ہے۔پس صورت مندرجہ استفتاء میں مرد کا کوئی حق نہیں کہ جو کچھ زید کی لڑکی کو دیا ہے اس کو واپس لے۔ہاں اگر قرآن کریم کی بیان کردہ شرطیں موجود ہوں تو پھر زید کی لڑکی بطور فدیہ جو کچھ اس کو دے اس کے لینے میں کوئی حرج نہیں۔اور اگر قضاء نے فیصلہ کرنا ہے تو پھر قاضی جو فدیہ دینا ضروری سمجھے وہ دلا کر خلع کا حکم دے سکتا ہے۔خواہ اس فدیہ میں اس زیور کو وہ شامل کرے یا وہ اس کو شامل نہ کرے۔یہ اس کی رائے ہی ہے۔قاضی صاحب اگر اپنی رائے قائم کرنے کے لئے مجھ سے دریافت فرمائیں گے تو میں بطور فتوی نہیں بلکہ بطور مشورہ جو موید بکتاب و حدیث رسول اللہ ہوگا دے دوں گا۔(۳۵-۰۵-۲۸) -۳۲ کیا غلطی سے گا بھن جانور کی قربانی ہونے پر کھانا جائز ہے؟ استفتاء۔شریعت اسلام میں قربانی کے ایسے جانوروں کی قربانی کا حکم ہے جو کہ گا بھن ہوں؟ مثلاً گائے، بھیڑ ، بکری وغیرہ۔کیا گا بھن جانور قربانی کے لئے ذبح کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔اور کیا ایسے جانور کی قربانی جائز ہوگی یا نہیں۔کیا اس کا گوشت حلال ہوگا یا نہیں۔فتوی: شریعت اسلام میں ایسے جانوروں کی قربانی کے لئے جو گا بھن ہوں یہ حکم ہے کہ ان کو قربانی کے لئے ذبح نہ کیا جائے۔بلکہ عام طور پر ذبح نہ کیا جائے۔لیکن عدم علم کی وجہ سے کوئی جانور ذبح ہو ہی جاوے تو اس کی قربانی قبول ہو جاوے گی۔اور ایسے جانور کا گوشت کھانا حلال ہوگا لیکن احتیاط یہی کی جاوے کہ گا بھن جانور بطور قربانی یا عام طور پر ذبح نہ کیا جاوے۔اگر باوجود احتیاط کے ذبح ہو جاوے تو اس کا کوئی گناہ نہیں۔(۰۵-۰۳-۳۹) ۳۳- قرض کی زکوۃ استفتاء ( از نظارت تعلیم وتربیت) زید ایک رقم الیمن کے پاس اس شرط پر امانت رکھتا ہے کہ انجمن اس کو اپنے استعمال میں لاسکتی ہے مگر جب وہ شخص واپس طلب کرے تو اس کو ادا کر دی جائے۔دوسری یہ صورت ہوسکتی ہے کہ کوئی شخص ایک معین