اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 530 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 530

۵۳۵ اسی جلد میں یا اپنے کسی اور خاص بندہ کو انہیں بھی شائع کر کے جماعت کی ایک بہت بڑی علمی خدمت سرانجام دینے کی توفیق عطا فرما دے۔خدا خود می شود ناصر اگر ہمت شود پیدا (۱۲) مولوی سید محمد احسن صاحب امروہوی بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ابتدائی جاں نثاروں محبوں اور خدمت گاروں میں سے تھے اور اپنے رسائل ” اغلامُ النَّاسِ وغیرہ اور خطبات و مضامین وغیرہ سے (جن کو سمجھنا ہر شخص کا کام نہیں ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تائید کرتے رہے ہیں۔اور حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب بھی اس لحاظ سے ان سے کسی رنگ میں پیچھے نہیں بلکہ پیچھے آکر ان سے اور بہتوں سے سبقت لے گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس عزت اور محبت سے آپ کا ذکر اپنی اعجازی کتاب اعجاز احمدی میں ( جس کا مدت معینہ کے اندر اندر جواب لکھنے والے کو دس ہزار روپیہ انعام دینے کا وعدہ بھی دیا گیا تھا ) فرمایا ہے وہ قیامت تک نہ مٹنے والی یادگار ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے زیادہ جو ہر شناس کون ہوسکتا ہے۔جس نے خودفرمایا۔وَمَا أَمْدَحُ الْمَخْلُوقَ إِلَّا لِجَوْهَرِ“ کہ میں کسی مخلوق (انسان ) کی صرف اس کے کسی خاص جو ہر کی وجہ سے ہی تعریف و مدح کرتا ہوں۔اعجا ز احمدی میں سے اس جگہ صرف یہی دو شعر آپ کے شان کو دیکھنے کے لئے کافی ہوں گے۔فَكَانَ تَنَاءُ اللَّهِ مَقْبُولَ قَوْمِهِ وَمِنَّا تَصَدُّى لِلتَخَاصُمِ سَرُوَرُ كَاَنَّ مَقَامَ الْبَحْثِ كَانَ كَاجُمَةٍ بِهِ الدِّتُبُ يَعْوِى وَالْغَضَفَرُ يَزُار ٤٣ کہ مولوی ثناء اللہ اپنی قوم کا نمائندہ تھا اور ہماری طرف سے اس کے مقابلہ کے لئے مولوی سید محمد سرورشاہ صاحب نکلے۔دوسرے شعر میں اول الذکر کو بھیڑیے سے جو عوعو کرتا ہے تشبیہہ دی گئی ہے اور حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب کو شیر ببر سے جو د ہاڑ رہا ہو قرار دیا گیا ہے۔یقیناً اگر مسیح محمدی علیہ السلام خدا کا شیر اور جری اللہ فی حلل الانبیاء ہے تو سرور شاہ مسیح محمدی کا شیر اور سرور علماء ہے اور قیامت تک اعجاز احمدی کے ذریعہ آپ کا وجود مخلص دوست“ اور ”سید محمد سرور شاہ صاحب“ کے پیارے اور محبت بھرے نام کے ساتھ زندہ رہے گا۔ثبت است بر جریده عالم دوام شاں