اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 443 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 443

۴۴۸ ہے۔اگر کوئی تکلیف ہو تو بتلا دو۔اس کا انتظام کر دیا جاوے۔پھر اس کے بعد آپ نے عام طور پر جماعت بقیہ حاشیہ: - کدورت کو دور کرنے کی کوشش کی اور باہم صلح کرائی لیکن یہ اکثر عارضی ہوتی تھی۔“ ( صفحہ ۲۱۲) اے سیرت نگار ! کوئی ایسا مصلح اور مامور بتاؤ۔جو اپنے ہی ”موتی “ جیسے ہم مسلک اور ہم فرقہ اکابر سے ”سلسلہ کلام و سلام بھی منقطع کرتا ہو۔اور پھر ہم فرقہ اکابر کی مصالحت کی مساعی بھی ناکام رہتی ہوں البتہ 19 علماء هم شرمن تحت دیم السماء کا ایک طبقہ ہے ان کے مامور ایسے ہی ہوتے ہیں۔سیرت نگار لکھتا ہے۔بدقسمتی سے مسلمان علماء کا ایک گروہ خود بھی گمراہی میں مبتلاء ہے۔دوسروں کو بھی قعر ضلالت میں دھکیل رہا ہے۔یہ علماء اسلام کے صحیح علم و عمل سے واقف تو ہیں لیکن دیدہ دانستہ اہل اسلام میں شر وفساد۔نفاق و افتراق پھیلاتے اور دین اللہ کے بنیادی و اصولی مسائل و احکام کو توڑ موڑ کر پیش کرتے ہیں یہ علمائے سوء ہیں۔“ ( صفحہ ۱۱۴) ثناء اللہ مصلح،، مولوی ثناء اللہ صاحب کا سیرۃ نگار انہیں دنیائے اسلام کے سامنے کس رنگ میں پیش کرتا ہے؟ ایک مامور مصلح اور مجتہد کے طور پر ان کی برکات بھی بیان کرتا ہے۔لکھتا ہے:۔(1) وہ ریفام تھے۔(صفحہ ۴) (ب) اللہ تعالی تبارک و تعالے نے ان کو مامور فرمایا تھا۔(صفحہ ۲۴۹ بالفاظ دیگر صفحه ۳۸۴) (ج) مولانا بھی ایک پُر آشوب و نازک دور ہی میں پیدا ہوئے۔اور اللہ تعالیٰ نے انہیں بھی خدمت اسلام اور احیاء و بقائے کتاب وسنت کے لئے مامور فرمایا۔“ (صفحہ ۶۱) (د) ”وہ مصلحین و مجتہدین کی صف میں شامل تھے۔(صفحہ ۲۱) (ھ) فاتح قادیان۔یہ تھے وہ پُر آشوب حالات ! جن کی تعمیر و اصلاح نگرانی و نگہداری کے لئے حق سبحانہ نے حضرت مولانا ثناء اللہ کو مامور فرمایا مرزائیت پر تو آپ نے خاص توجہ مرکوز فرمائی۔“ (صفحہ ۱۷۰) (ر) آپ ہی کی مساعی جمیلہ کے طفیل آج جماعت اہلحدیث میں زندگی اور حرکت کے آثار پائے جاتے ہیں۔آہ ! اس جماعت میں جس نے آپ کے نام اور کام کو آج فراموش کر دیا ہے بالکل فراموش ! ( صفحه ۱۳) اور دشمن اسلام انگریز نے مسلمانوں کو دین حنیف سے منحرف کرنے اور ان کو مٹانے کے لئے زہر میں