اصحاب احمد (جلد 5) — Page 23
۲۳ ہیں۔مثلاً چیف کورٹ میں گئے۔اس کے کمروں میں پنکھے چل رہے تھے۔خس کی ٹیاں لگی ہوئی تھیں پر فضا منظر تھا یہ دیکھ کر اس طالب علم کو جسے ایسی باتوں کا مخاطب بناتے تھے آواز دے کر کہا۔محبوب عالما ! اس طرح معلوم ہوتا ہے کہ یہ باتیں کچھ ایسی ہی ہیں۔حدیث میں تو آیا ہے کہ جو طلب علم کے لئے نکلتا ہے فرشتے اس کے قدموں کے نیچے پر بچھاتے ہیں۔تم اپنے کمرہ کو دیکھو ( اس میں حضرت مولوی صاحب بھی رہتے تھے اس میں کوئی پاؤ گز کے قریب وہ پتے پڑے رہتے تھے جن میں طالب علم بازار سے دہی یا دال وغیرہ ڈال کر لایا کرتے تھے اور اسی کمرہ میں پھینک دیتے تھے اور کبھی جھاڑو نہیں دیا جاتا تھا۔غرضیکہ اس کی نہایت مکر وہ شکل تھی ) اور اپنے لباس اور خوراک کو بھی دیکھ کر جن کی نسبت قرآن مجید میں آتا ہے وَ مَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا اسی طرح انار کلی میں سے گذرتے ہوئے بالا خانوں میں مورخش کو بن سنور کر بیٹھے دیکھ کر کہتے کہ محبوب عالم ! بار گورنمنٹ کا پتہ تو اس سے لگتا ہے کہ مجرموں کو پولیس آ کر پکڑ لیتی ہے اور اوپر کی طرف اشارہ کر کے۔خدا کی ان مجرموں کو دیکھو کیسی بن سنور کر سر بازار بالائے بام تماشا کر رہی ہیں مگر انہیں کوئی بھی نہیں پوچھتا۔اس کے معنے سوائے اس کے اور کچھ بھی نہیں کہ وہ خدا کے منکر تھے۔نیز وہ مذہبی پیشواؤں کی نسبت ایسے طور پر گفتگو کرتے کہ جس سے ان کی بلکہ شریعت کی ہتک ہوتی تھی۔مثلاً جب کسی امام یا ولی کی نسبت ایسی بات کرنے لگتے تو پہلے یہ کہہ دیتے کہ محبوب عالم ! ذرا دماغ تازہ کر لیں۔کیونکہ قرآن مجید میں آیا ہے لَا يَغْتَبُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ اَحَدُكُمْ أَنْ يَّاكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ * جس سے معلوم ہوا کہ غیبت کرنا آدمی کا گوشت کھانا ہے اور طب میں لکھا ہے کہ سب گوشتوں سے آدمی کا گوشت زیادہ قوی ہے سود ماغ اس غذا سے تازہ ہو سکتا ہے اور اس کے بعد ان کا شکوہ شروع کر دیتے تھے۔حضرت مولوی صاحب ایسے وقت میں ضرور بول پڑتے تھے اور آپ کی بات کا استاد جواب نہیں دے سکتے تھے اور بات کرنے سے رُک جاتے تھے۔اسی وجہ سے انہوں نے آپ کا نام مرشد رکھ دیا تھا۔جب وہ ایسی بات کرتے اور آپ وہاں پہنچ جاتے تو وہ یہ کہہ کر خاموش ہو جاتے کہ بھائی چُپ ہو جاؤ۔مرشد آیا ہے۔دیو بند میں کھانے کا انتظام چنانچہ آپ دیو بند چلے گئے۔چونکہ رمضان کی وجہ سے تعطیلات تھیں اس لئے سوائے چند ایک کے تمام طالب علم گھر گئے ہوئے تھے۔رمضان تو دعوتوں میں گذرا۔اس کے بعد جو صورت ہوئی اس کے سمجھنے کے لئے ۱۲۵ : : الحجرات : ۱۳