اصحاب احمد (جلد 5) — Page 306
۳۱۰ آپ علم تجوید کو بھی اچھی طرح جانتے تھے اور مخارج حروف کو آواز اور نطق میں تجوید کے مقتضی کے مطابق ادا کیا کرتے تھے۔-۲۶ يُرى بالصوت مخرجَ كُلّ حرف بفرق قد بدت تاء وطاء آپ اپنی آواز سے ہر حرف کے مخرج کو ظاہر کرتے تھے اور اس حد تک فرق ہوتا تھا کہ تا اور طا میں بخوبی امتیاز ہو جاتا تھا۔-۲۸ -۳۰ قرائته بفرق القاء والسين يُعرف انها حــاء وهــاء آپ کی قرآت میں ث اوراس کا فرق بھی ممتاز ہوتا تھا اور حاء اور ھاء کا بھی تلفظ بخوبی واضح ہوتا تھا۔و كان محققا في كل علم وكان مدققا وله الذكاء آپ ہر علم کے محقق اور مدقق تھے آپ کے مدفق ہونے کا باعث آپ کا ذہن ثاقب ہے۔وفي بعض المحاسن كان فرداً و في بعض المكارم مر تضاء آپ کئی خوبیوں میں منفردانہ حیثیت رکھتے تھے کئی اخلاق کریمہ میں پسندیدہ شخص تھے۔و في علم الحقائق كان بحرًا و في فهم الدقائق منتهاء علم حقائق کے سمندر تھے اور دقائق کے سمجھنے میں مقام انتہاء میں پہنچے ہوئے تھے۔وعادة سيدى فى كل حال تبشم نضرة فيها البهاء آپ ہر حالت میں ایسی عادت رکھتے تھے کہ آپ سے رونق اور خوبصورتی سے بھر پور تر و تازہ تبسم ظاہر ہوتا تھا۔يحــب مـسـيـحـنــا حبا شديدا له في قلبه نعم الهواء آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے انتہائی محبت رکھتے تھے اور آپ کا دل ان کی محبت سے لبریز رہتا تھا۔-۳۳ کذلک حبه في ال احمد لــــه فــــــي كــــل امـــــراقـتـــداء اس طرح آل مسیح موعود اور آپ کے خاندان سے محبت رکھتے تھے خلاصہ یہ کہ ان تمام امور میں جماعت کے لئے مقتدا اور اسوہ کا مقام رکھتے تھے۔له فـي الــديــن سعـى بعد سعي لة في الله جهد و انتهاء آپ دین اسلام کے قیام کے لئے متواتر کوشاں تھے۔رضاء الہی کے حصول کے لئے انتہائی مجاہدہ -۳۴ کرتے تھے۔