اصحاب احمد (جلد 5) — Page 240
۲۴۴ وو اس رسالہ میں عموماً حضرت مولانا حکیم الامتہ کے درس قرآن کے نوٹ ہوں گے اور بعض باتیں خاکسار ایڈیٹر کی طرف سے ہوں گی اور ہر دو کو امتیازی طور پر الگ الگ ظاہر کریں گے۔“ (ص۳) مؤقر بدر میں لکھا ہے:۔ر سالہ تعلیم الاسلام کا پہلا پرچہ بابت ماہ جولائی ۱۹۰۶ ء شائع ہو گیا۔صفحہ میں سے قریب ۳۴ صفح تفسیر قرآن شریف پر مشتمل ہیں (جو۔۔۔۔۔سورہ فاتحہ سے شروع کی گئی ہے اور اس کے لکھنے والے فاضلِ اجل حضرت مولوی محمد سرور شاہ صاحب اول مدرس عربی مدرسہ تعلیم الاسلام وایڈیٹر رسالہ تعلیم الاسلام ہیں۔لیکن تفسیر کا اکثر حصہ وہ ہے جو حضرت مولوی نور الدین صاحب روزانہ درس قرآن میں بیان فرمایا کرتے ہیں۔جہاں ایڈیٹر صاحب رسالہ پابندی کے ساتھ حاضر ہوکر ساتھ ساتھ نوٹ لکھتے رہتے ہیں۔چونکہ ایڈیٹر صاحب خود بھی تحصیل علوم عربیہ با قاعدہ طور پر ہندوستان میں کر چکے ہوئے ہیں اور علوم عربیہ میں بڑی مہارت رکھتے ہیں اس واسطے انہوں نے اس تفسیر کے لکھنے میں صرف مولانا موصوف کے درس کے نوٹوں پر اکتفا نہیں کی بلکہ اپنے علم و فضل اور دیگر کتب دینیہ کے مطالعہ سے بھی کام لیا ہے۔اور تفسیر کے لکھنے میں اتنی احتیاط کی ہے کہ جہاں حضرت مولوی حکیم صاحب کے درس کو تحریر کیا ہے۔وہاں حرف ح لکھدیا ہے۔اور دوسری جگہ حرف م لکھدیا ہے۔جس سے مراد محمد سرور شاہ ہے۔رسالہ کے آخر میں مدرسہ کے متعلق اخبار بھی درج ہیں اور شروع میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تازہ الہامات بھی درج ہیں۔غرض ہر طرح سے رسالہ کو مفید اور دلچسپ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔نفسِ مضمون رسالہ پر ریویو کرنے کی نہ مجھے لیاقت ہے اور نہ ضرورت۔صاحب درس قرآن اور صاحب ایڈیٹر کے نام اس امر کے اظہار کے واسطے کافی ہیں کہ یہ رسالہ کیسا ہے اور آئندہ کیسا ہوگا۔۔۔۔۲۰۶ اسی طرح تفسیر القرآن کے عنوان کے تحت مرقوم ہے :- بدر کے کسی گذشتہ پرچہ میں ہم نے معزز احباب کو اس تفسیر کی طرف توجہ دلائی تھی جو ہمارے مکرم حقائق آگاہ مولانا سید محمد سرور شاہ ایدہ اللہ لکھ رہے ہیں۔اور جواب