اصحاب احمد (جلد 5) — Page 1
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِ نَحْمَدُه وَنُصَّلِيْ عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ شجرہ نسب حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب آپ کا خاندان حضرت سید عبدالقادر صاحب جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی اولاد میں سے ہے۔اس خاندان کی شاخیں خانیار (کشمیر) ، داتہ ، سجیکوٹ، پیر کوٹ، پشاور، مظفر آباد ، جہانگیر آباد (دکن) ، گھنڈی ، نورسیری، کٹھائی، لباسی ،سند گراں، بوئی ، دینی ، ابنور اور سیالکوٹ میں پھیلی ہوئی ہیں۔اس خاندان کے ایک درخشندہ گوہر اور مشہور بزرگ حضرت سید شاہ محمد غوث صاحب کا مزار لاہور میں ہے۔مفتی غلام سرور لا ہور خزینۃ الاصفیاء جلد اوّل میں لکھتے ہیں کہ حضرت سید عبد القادر صاحب کی اولاد میں سے سید محمود البغدادی بغداد سے ٹھٹھہ کے علاقہ میں آئے۔(صفحہ ۱۸۸) آپ کے دادا صاحب اور والدین کی قبور علی الترتیب مواضع کھوڑی اور گھنڈی میں معروف ہیں۔آپ کے نانا سلطان محمد خاں کے بڑے بھائی قطب الدین خان سلطان تھے جو سکھوں کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے۔پھر چھوٹے بھائی محمد خاں سلطان ہوئے۔محمد خان احمدی نہیں ہوئے البتہ ان کے بیٹے سلطان رحمت اللہ خان نے احمدیت قبول کی۔قطب الدین خان کے دو بیٹے فتح محمد خاں اور ولی محمد خان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی سے قبل فوت ہو چکے تھے لیکن ان کی اولا د مخالف احمدیت تھی۔ولی محمد خاں کے بیٹے اکرم خاں نے حضرت مولوی صاحب کو قتل کرانے کی کوشش کی تھی (اس کا ذکر بعد میں آئیگا ) حالات بالا اور حضرت مولوی صاحب کے والد ماجد تک شجرۂ نسب كتاب "القول الحكم في ثبوت السيادة وذر یہ غوث الاعظم مؤلفه سید مولوی فقیر شاہ بخاری ۱۳۳۷ھ سے حاصل کئے گئے ہیں۔