اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 144 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 144

۱۴۸ در بیان اکبر خان صاحب اور مغربی ڈیوڑھی کے دربان قدرت اللہ خان صاحب جو دونوں اہل و عیال سمیت دار امسیح میں مقیم تھے۔میری صحت بہت اچھی تھی۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب ( خلیفہ ثانی ایدہ اللہ تعالیٰ ) بقیہ حاشیہ: اس لئے پڑھنے کا ارادہ تھا کہ دختر بابا جیون بٹ صاحب کے رشتہ کی تلاش کے لئے حضرت مولوی نور الدین صاحب کی خدمت میں عرض کریں گے اور حضرت مولوی صاحب نے مولوی سرور شاہ صاحب کے رشتہ کی تجویز کی اور یہ کہلا بھیجا کہ اگر آپ کو یہ رشتہ نا منظور ہو تو پھر مجھ سے کسی رشتہ کی تجویز سے مایوس ہو جائیں اگر منظور ہو تو جمعرات کے روز آ جائیں اور وہ جمعرات کو آگئے۔(کتاب ہذا صفحہ ۶۱) ۲۱ دسمبر ۱۹۰۲ء کو ڈائری میں ڈاکٹر صاحب کا قادیان میں مختلف ہونا مذکور ہے ۲۔عید یکم جنوری ۱۹۰۳ء کوتھی سے اور یہ جمعرات کا روز تھا۔گویا حضرت مولوی نور الدین صاحب کا منشاء تھا کہ ایک ہفتہ تک اگلی جمعرات ( بتاریخ ۸ جنوری ) بابا جی نکاح کے لئے آجائیں۔مولوی صاحب کی اہلیہ محترمہ بیان کرتی ہیں کہ رشتہ کرنے میں تاخیرا قارب کی مخالفت کی وجہ سے ہوئی اس لئے یہ عقدہ حل ہو گیا کہ نکاح دوشنبہ کو ہونا ثابت ہوتا ہے نہ کہ جمعرات کو جیسا کہ اس بارہ میں بھی مولوی صاحب کو سہو ہوا ہے۔محترمہ نے اپنے قلمی مکتوب مورخہ ۳۰ را کتوبر۱۹۵۰ء میں خاکسار کوتحریر کیا تھا کہ :- ” میری شادی ان کے ساتھ ۱۹۰۳ء کے ابتداء میں ہوئی تھی یعنی ۱۹۰۳ء ماہ مارچ کا آخری ہفتہ تھا اس دن شالا مار کا میلہ تھا۔ذوالحج ۱۳۲۰ ہجری کی ۲۸ تاریخ تھی۔“ اکتوبر ۱۹۶۲ء میں آپ نے مجھے اس بارہ میں اطلاع دی کہ :- نکاح ۱۹۰۳ء میں ہوا تھا۔۔۔۔رخصتانہ ۲۷ / ذوالحجہ ۱۳۲۰ ہجری کو ہوا۔اس دن چراغوں کا میلہ تھا۔مارچ ۱۹۰۳ء کا آخری ہفتہ تھا۔رخصتا نہ دس پندرہ دن بعد ہوا۔“ آپ یہ بھی ذکر کرتی ہیں کہ مباحثہ مذ میری شادی سے قبل ہو چکا تھا۔شاید ۱۹۰۲ء میں ہوا تھا۔( یہ مباحثہ اکتوبر ۱۹۰۲ء میں ہوا تھا) اخبار البدر بھی پہلے جاری ہو چکا تھا ( تاریخ اجراء ۳۱ راکتو بر ۱۹۰۲ء) منارة امسیح کی بنیاد رکھی جا چکی تھی۔(سنگ بنیاد ۱۳/ مارچ ۱۹۰۳ء کو رکھا گیا تھا) شالا مار باغ کا میلہ ابتداء میں اپریل کے کسی اتوار کو ہوتا تھا۔مگر کافی عرصہ سے مارچ کے آخری ہفتہ میں ہوتا ہے اور اس کا تیسرا اور آخری دن ہمیشہ اتوار ہوتا ہے ، گویا ۱۹۰۳ء میں مارچ میں آخری جمعہ تا اتوار ۲۷ تا ۲۹ کو مطابق ۲۷ تا ۲۹ ذی الحجہ ۱۳۲۰ ہجری میں میلہ ہوا۔