اصحاب احمد (جلد 5) — Page 111
۱۱۵ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُه وَنُصَّلِيْ عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُود حمد وثناء عرض حال الحمد الله حمدًا كثيرًا کہ اس کے فضل و رحم کے ساتھ خاکسار کو اس وقت تک قریباً ڈیڑھ صد صحابہ کرام کے تفصیلی سوانح قارئین کی خدمت میں پیش کرنے کی توفیق حاصل ہوئی ہے۔میری روح اس کے حضور سجدہ ریز اور دعا کناں ہے کہ اس کام کی تکمیل کی توفیق عطا ہو اور یہ امر اس کی رضا کا موجب بنے۔آمین خاکسار کی طرف سے حضرت مولوی صاحب کے سوانح کا خلاصہ آپ کی وفات کے معا بعد الفضل میں جون اور جولائی ۱۹۴۷ء کی چار اشاعتوں میں شائع ہوا تھا۔یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی نظر فیض اثر ان پر پڑی اور حضور نے ایک امر کے متعلق ذکر بھی فرمایا ، جس کا کتاب میں ذکر بھی ہوگا۔بابت تالیف ہذا تالیف ہذا اصحاب احمد جلد پنجم کا حصہ دوم ہے۔حصہ اول میں استاذی المحترم والمعظم حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت کا پہلو شامل نہیں کیا جا سکا تھا جواب تکمیل پذیر ہوا ہے۔آپ کے جو شاگرد اپنے تاثرات ارسال نہیں کر سکے۔ان کے تاثرات طبع دوم کے وقت شامل کئے جاسکتے ہیں اور ان کی ترسیل میں تا خیر نہ فرمائیں۔کتاب ہذا میں حضرت مولوی صاحب کی عمر، تاریخ بیعت ، ہجرت و شادی کی تعیین کے متعلق قطعی قرائن جمع کئے گئے ہیں۔نئی پود کے لئے تحریک احمدیت کی اولین نصف صدی کی تاریخ کے متعلق بفضلہ تعالیٰ مفید مواد جمع کیا گیا ہے۔