اصحاب احمد (جلد 4) — Page 82
۸۲ تو تھی۔مسئلہ دعا کو جس خوبی سے اس جماعت نے سمجھا۔آج بہت تھوڑے ہیں جو اس کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے اپنی دعا کو اس مقام پر پہنچا دیا کہ آخر اپنے مولیٰ سے اس محبت آمیز پیغام اور جواب کو سن لیا اور بچہ اچھا ہو گیا۔یہ ایک واقعہ نہیں ان کی زندگی میں بہت سے واقعات ایسے گزرے ہیں۔خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں ایسے واقعات پائے جاتے ہیں۔اور آپ کے الہامات میں بعض اوقات ایسے الفاظ پائے جاتے ہیں سنن الہیہ سے نا آشنا ان کو زجر سمجھتا ہے۔لیکن وہ انتہائی محبت کا رنگ ہوتا ہے۔ایک واقعہ تو وہی ہے جو حضرت اقدس کی تصانیف میں شائع شدہ ہے کہ ایک مقدمہ کے متعلق حضرت اقدس کو قبل از وقت اللہ تعالیٰ نے بشارت دی کہ ڈگری ہو گئی ہے۔اس تاریخ پر حضور تشریف نہ لے گئے اور مخالفین نے آ کر مشہور کر دیا کہ مقدمہ خارج ہو گیا ہے۔بشریت کے تقاضا نے آپ کو تھوڑی دیر کے لئے متاثر کیا۔تو پھر زور سے الہام ہوا: ڈگری ہوگئی ہے۔مسلمان ہے!“ ایسا ہی ایک واقعہ حضرت منشی ظفر احمد صاحب نے بیان فرمایا کہ ایک دفعہ حضرت اقدس کو خارش کی بہت تکلیف ہو گئی۔تمام ہاتھ بھرے ہوئے تھے لکھنا یا دوسری ضروریات کا سرانجام دینا مشکل ہو گیا۔علاج بھی برابر کرتے تھے مگر خارش دور نہ ہوتی تھی ہم لوگ آپ کی طبیعت کو دیکھتے تھے مگر کچھ نہ کر سکتے تھے۔ایک دن میں حضرت کی خدمت میں حاضر ہوا۔عصر کے قریب وقت تھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ آپ کے ہاتھ بالکل صاف ہیں مگر آنسو بہہ رہے ہیں۔میں نے اس سے پہلے کبھی آپ کے آنسو اس طرح بہتے نہ دیکھے تھے۔میرے دل کی عجیب کیفیت ہوئی۔میں نے جرات کر کے پوچھا کہ حضور خلاف معمول آج آنسو کیوں بہہ رہے