اصحاب احمد (جلد 4) — Page 1
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَّلِى عَلَىٰ رَسُولِهِ الكَرِيم پیش لفظ لِلهِ الحمد والمنة کہ میری تحریک پر اخویم محترم شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈوکیٹ (امیر جماعت احمد یہ لائل پور) نے حضرت منشی ظفر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کپور تھلوی کے سوانح رقم فرمائے۔حصولِ ثواب کی خاطر میں نے بھی اخبار الحکم وغیرہ کے حوالہ جات کا اضافہ کیا ہے۔گو بوجہ بیماری اخراجات طباعت کی پریشانی اور سلسلہ کے مقدمات کے باعث یہ سکون قلب زیا مرہ وقت نہیں دے سکا۔عنقریب سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے سفر یورپ ۱۹۲۴ ء کے بقیہ حالات کے علاوہ مندرجہ ذیل اصحاب کے سوانح شائع کرنے کا پروگرام ہے اور ان کے متعلق بہت کچھ مواد جمع کر چکا ہوں۔(۱) چوہدری نصر اللہ خان صاحب (۲) میاں محمد خان صاحب (۳) مولوی شیر علی صاحب (۴) قاضی امیرحسین صاحب (۵) قاضی غلام حسین صاحب (1) ماسٹر عبدالرحمن صاحب جالند ہری سابق مہر سنگھ (۷) حکیم محمد حسین صاحب المعروف به مرہم عیسی رضی اللہ عنھم اجمعین۔وباللہ التوفیق احباب سے درخواست ہے کہ صحابہ کرام کے حالات خاکسار کو لکھ کر ارسال فرمائیں تا شائع کئے جاسکیں۔خاکسار ملک صلاح الدین ایم۔اے ۵ اکتوبر ۱۹۵۷ء