اصحاب احمد (جلد 4) — Page 213
۲۱۳ روایات حضرت منشی ظفر احمد صاحب حصہ دوم کا ا۔حضور کے پاس مشک ہوتا تھا۔میں نے ایک دفعہ ذکر کیا کہ حضور مجھے مشک چاہیئے۔حضور نے ڈبیہ میرے سامنے کردی کہ اس میں سے جتنا چاہیں لے لیں۔میں نے اس میں سے تھوڑا سا اٹھایا مسکرا کر فرمانے لگے کہ یہ تو کچھ بھی نہیں۔اور پھر تو لہ ڈیڑھ تولہ کے قریب مشک خود حضور نے مجھے دے دیا۔۲۔ایک دفعہ ضرورت اس بات کی ہوئی کہ ایک عبرانی کا عالم بلالیا جائے۔چنانچہ ایک ایسا شخص کسی جگہ سے بلایا گیا۔مجھے اب اس جگہ کا نام یاد نہیں۔غرض وہ آ گیا۔حضور نے باتوں باتوں میں اس سے دریافت کیا کہ آپ کیا کام کرتے ہیں۔اس کام کرتے ہیں۔اس نے کہا کہ میں عیسائی مشن میں ملازم ہوں اور انجیل توریت اور عبرانی پڑھاتا ہوں۔یہ سن کر آپ اندر چلے گئے اور حضرت مولوی نورالدین صاحب ( حضرت خلیفہ اسیح اول) کے ذریعہ سے اس کی آمد ورفت کا کرایہ اور کچھ زیادہ حضور نے بھجوا دیا کہ ایسے بے غیرت آدمی کو جس میں اسلام کی حمیت نہیں میں رکھنا نہیں چاہتا۔اسے واپس کر دو۔وہ شخص مسلمان تھا۔چنانچہ وہ شخص اگلے روز ہی واپس کر دیا گیا۔۳۔ایک مرتبہ حضور وضو فرما رہے تھے اور جراب ایڑی کی طرف سے دریدہ تھی۔میں نے عرض کی کہ کس قدر دریدہ جراب پر مسح جائز ہے۔حضور نے اس بات کا جواب مجھے نہیں دیا۔بلکہ اپنی جراب پر مسح میرے