اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 207 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 207

۲۰۷ ۱۰۷۔لدھیانہ حضور باہر سیر کو تشریف لے جارہے تھے کہ کرنا کھیلا ہوا تھا۔اور بہت مہک رہا تھا۔آپ نے فرمایا دیکھو کرنا اور کہنا میں بڑا فرق ہے۔حضور نے فرمایا۔پنجاب میں کہنا لکڑی کو کہتے ہیں۔(یعنے کرنا خوشبو دار ہے اور کہنا مکروہ چیز )۶۲ ’۱۰۸۔لدھیانہ کا واقعہ ہے کہ بارش ہو کر تھی تھی۔حضور باہر سیر کو جار ہے تھے۔میاں چراغ جو اس وقت لڑکا تھا۔اور بہت شوخ تھا چلتے چلتے گر پڑا۔میں نے کہا اچھا ہوا یہ بڑا شریر ہے۔حضرت صاحب نے چپکے سے فرمایا کہ بڑے بھی گر جاتے ہیں۔یہ سن کر میرے تو ہوش گم ہو گئے اور بمشکل وہ سیر طے کر کے واپسی پر اسی وقت اندر گیا۔جبکہ حضور واپس آکر بیٹھے ہی تھے۔میں نے کہا حضور میرا قصور معاف فرمائیں۔میرے آنسو جاری تھے۔حضور نے فرمانے لگے۔آپ کو تو ہم نے نہیں کہا آپ تو - ہمارے ساتھ ہیں۔66