اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 99 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 99

۹۹ اور اب ایک ایک کر کے غروب ہوتا جا رہا ہے۔ہم نے ان ستاروں کو بلند ہوتے دیکھا اور اب انہیں غروب ہوتے دیکھ رہے ہیں۔لیکن پھر بھی ہم میں سے کتنوں کا دل پسیجا ہے؟ کتنوں کے سینوں میں وہ آگ سلگی ہے جو خدا کی محبت کو کھینچتی اور گناہوں کی آلائش کو جلا کر خاک کر دیتی ہے۔اے اللہ تو رحم کر۔اے اللہ تو رحم کرے یاران تیز گام نے محمل کو جالیا ہم محو نالہ جرس کارواں رہے میں نے کچھ اور بھی لکھنا تھا۔مگر اب نہیں لکھتا۔نہیں لکھ سکتا !