اصحاب احمد (جلد 3)

by Other Authors

Page 260 of 308

اصحاب احمد (جلد 3) — Page 260

۲۶۰ ہمارے غیر احمدی بھائیوں کے لئے ذلت اور موت کا پیغام لا چکا تھا۔آپ کی یہ حکمت عملی جماعت احمد یہ شملہ کے لئے کامیابی کا باعث بنی۔خدا نہ کرے ہم احمدیوں پر کبھی یہ موقع آئے کہ ہم اپنے مرکز سے منقطع ہوں۔کیونکہ اسی مبارک شجر سے پیوند میں جماعت احمدیہ کی حیات مضمر ہے۔آپ نے اپنا زمانہ ملازمت بھی نہایت کامیابی سے گزارا۔یہی وجہ ہے کہ گورنمنٹ نے آپکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے آپ کو خاں صاحب کا خطاب دیا۔اب جب کہ آپ اپنی خدمات جلیلہ سے سبکدوش ہونے والے ہیں۔ہم آپ سے مؤدبانہ استدعا کرتے ہیں کہ اس جماعت کو جس کا پودا اپنے اپنے ہاتھوں لگایا۔اور جس کی آبیاری اپنی شبانہ روز کی دعاؤں سے آپ نے فرمائی۔اور جس نے فی الحال اپنی کونپلیں ہی نکالی ہیں۔اور جو کہ ابھی اس قدر نازک ہے کہ بادِ صرصر کی لپیٹ سے ابھی مامون ومصئون نہیں۔اپنی دعاؤں میں فراموش نہ کریں۔اور اس کی ترقی کے لئے حتی الامکان ساعی رہیں۔اور حضرت خلیفہ اسیح کی خدمت اقدس میں اس کی ترقی کے لئے تحریک فرماتے رہیں۔”ہم اس موقعہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی مستورات کی طرف سے جناب کی بیگم صاحبہ کا بھی تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔جنہوں نے ہمیشہ جماعت کی بہنوں کے ساتھ نہایت اعلیٰ درجہ کا سلوک فرمایا۔اور ہمیشہ اپنی سچی ہمدردی کا ثبوت دیتی رہیں۔امید ہے کہ آپ یہ اظہار شکر یہ ان تک پہنچا کر جماعت کو رہین منت فرمائیں گے۔بالآخر ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صدقے جن کے مقدس نام پر ہم دوبارہ ایک سلک میں منسلک کئے گئے ہیں۔آپ کو