اصحاب احمد (جلد 3) — Page 158
۱۵۸ خاندان حضرت مسیح موعود سے رابطہ غالبا ۱۹۲۲ء میں ایک دفعہ حضرت اُم المؤمنین واقعہ محلہ دارالامان میں میرے مکان پر تشریف لائیں۔اہلیہ اول گھر میں موجود تھیں۔میں آپ کے لیے مٹھائی لایا۔آپ نے از راہ کرم اسے قبول فرمایا۔اور آپ کے ارشاد کے مطابق آپ کے ہاں پہنچا دی۔غالباً ۱۹۲۱ء میں خاکسار نے حضرت خلیفہ ثانی اور صاحبزادگان حضرت مرزا بشیر احمد صاحب حضرت مرزا شریف احمد صاحب۔حضرت نواب محمد عبد اللہ خاں صاحب۔اور بعض دیگر معزز احباب کی دعوت کی۔اور میاں مولا بخش صاحب باورچی کے ذریعہ کھانا تیار کروایا اور ان سے کہا کہ کوئی ایسی چیز بھی تیار کریں جسے حضرت صاحب خاص طور پر پسند کرتے ہوں۔تو انھوں نے سالم مرغ بریانی تیار کیا جسے حضرت نے پسند فرمایا اور کچھ تناول فرمایا۔الحمد اللہ اس دعوت کے بعد میں نے قادیان کے ان دوستوں کی دعوت کی جو کہ بظا ہر غریب معلوم ہوتے تھے۔الحمد اللہ۔شاید ۱۹۲۳ء میں خاندان مسیح موعود علیہ السلام کی خواتین محترمات کی دعوت کی جس میں حضرت ام المومنین بھی تشریف لائی تھیں۔الحمد للہ۔قادیان گائیڈ میں اس محلہ کا نام ”باب الامن، مرقوم ہے تقسیم ملک سے بہت پہلے یہ بہت سے نام عام طور پر متروک تھے جن میں سے ایک یہ بھی ہے: ا۔سابق دکان محمد بخش صاحب عرف مهند انتگلی مرحوم ۲۔سابق دکان بھائی شیر محمد صاحب حال در ویش قادیان۔مکان ڈاکٹر سید غلام غوث صاحب ۴، ۵ - دکانات مملوکہ حضرت خلیفہ اول ۷،۶۔دو مکانات مکان میاں عبداللہ صاحب مرحوم عرف بوڑی جس کا ذکر صادق محلہ میں ہے ( قادیان گائیڈ ۱۰۴) ۹ - مکان شیخ فضل احمد صاحب چوبارہ سمیت اب بھی قائم ہے۔اس میں دعوتیں ہوئیں۔معلوم ہوتا ہے کہ شیخ