اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 695 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 695

695 اور عزت کے بڑھنے سے انسان اپنی گردن کو خوشی کے ساتھ ابھارتا ہے ویسی ہی صورت پیدا ہوئی۔میں حیران ہوں کہ یہ بشارت کس وقت اور کس قسم کے عروج سے متعلق ہے۔میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس کے ظہور کا زمانہ کیا ہے مگر میں کہہ سکتا ہوں کہ کسی وقت میں کسی قسم کا اقبال اور کامیابی اور ترقی عزت اللہ جل شانہ کی طرف سے آپ کے لئے مقرر ہے۔اگر ( چہ ) اس کا زمانہ نزدیک ہو یا دور ہو۔سو میں آپ کے پیش آمدہ ملال سے گو پہلے غمگین تھا مگر آج خوش ہوں کیونکہ آپ کے مال کار کی بہتری کشفی طور پر معلوم ہوگئی۔واللہ اعلم بالصواب۔۱۸۹۴ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نواب صاحب کے لئے فرزند کا لفظ استعمال فرمایا۔اور پورے بارہ برس بعد ظاہراً بھی نواب صاحب حضور کی فرزندی میں آگئے اور حضور نے جو نواب صاحب کو تحریر کیا تھا بعینم پورا ہو گیا یعنی کثرت دعاؤں کے ساتھ آسمان پر ایک خلق جدید اسباب کا ہوتا ہے۔جوانقلاب تدبیر سے نہیں ہو سکتا وہ دعا سے ہوتا ہے بایں ہمہ دعا کے ثمرات دیکھنے کے لئے صبر درکار ہے جیسا کہ حضرت یعقوب کی دعاؤں کا اخیر نتیجہ یہ ہوا کہ باراں برس کے (بعد ) یوسف زندہ نکل آیا۔ایمان میں ایک عجیب برکت ہے جس سے مردہ کام زندہ ہو جاتے ہیں۔سو جس مکتوب میں حضور نے نواب صاحب کے لئے فرزند کا لفظ استعمال کیا اسی میں اگلے جہاں میں دار السلام میں نواب صاحب کی ملاقات ہونے کی دعا فرمائی تھی۔ایک حصہ جو اس دنیا کے متعلق تھا جبکہ وہ لفظاً پورا ہو چکا تو یقیناً بعد وفات دوسرا حصہ بھی پورا ہو چکا۔حضرت نواب صاحب جن کے متعلق حضرت نے تحریر فرمایا تھا کہ: حبی فی اللہ سردار نواب محمد علی خان صاحب بھی محبت اور اخلاص میں بہت ترقی کر گئے ہیں اور فراست صحیحہ شہادت دیتی ہے کہ وہ بہت جلد قابل رشک اخلاص اور محبت کے منار تک پہنچیں گے۔۵۲۱ آپ کے ذکر خیر کو حضور کے ذیل کے کلمات مبارکہ پرختم کرتا ہوں جو حضور نے ایک مکتوب میں تحریر فرمائے تھے: جو کچھ آپ نے اپنی محبت اور جوش سے لکھا ہے درحقیقت مجھ کو یہی امید تھی