اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 601 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 601

پڑھایا وغیرہ نماز ظہر نماز عصر نماز مغرب وکھانا در بارونماز عشاء ۸:۵۰ 601 ނ // ۱۲ ۳:۳۰ // // ۶ // تک تک تک تک تک ۱۷ دسمبر ۱۹۰۲ء مدرسہ کے عید کے کارڈوں پر دستخط کئے۔آج حافظ اللہ دتا معمار بیمار ہو گیا۔شک ہے کہ اس کو طاعون ہے آج مکانات کی صفائی کی گئی۔آج حضور علیہ السلام نے تقریر فرمائی کہ صرف بیعت کرنا کافی نہیں بلکہ نیک بنے کا وقت ہے۔ایسی تبدیلی کرنی چاہئیے کہ صحابہ کی طرح تم پر سکینت اترے اور سکینت کی یہ پہچان ہے کہ تم کو بشارات ہوں۔فرمایا کہ مجھ کو اگر طاعون بھی ہو جائے اور جان لبوں پر ہو تو بھی مجھ کو یہی یقین ہے اور ہوگا کہ خداوند تعالیٰ مجھ کو ضائع نہ کرے گا۔خداوند تعالیٰ مومن سے موت چاہتا ہے۔پس دو موتیں ہرگز جمع نہ کرے گا۔یعنی ایک موت خدا کے لئے اور ایک شامت اعداء کے لئے۔نیندوں کو کم کرو۔صبح اٹھو اور نمازوں اور دُعاؤں میں لگ جاؤ اور صحابہ کا سا ایمان پیدا کرو۔حملہ جاگا نماز صبح قرآن شریف پڑھایا نماز ظہر وغیرہ نماز عصر مدرسہ کا کام اور ملاقات نماز عشاء بجے ۶-۵۰ سے Δ // ۷:۲۵ ۱۱:۳۰ ۸-۲۰ 7 // ۲:۳۰ ۳:۳۰ // ۵:۳۰ // ۳:۳۰ ۷:۳۰ // تک تک تک تک تک تک تک اس دن کی ڈائری میں مرقوم حضرت کی تقریر کی تصدیق الحکم جلد نمبر ۴۶ (صفحه ۹) بابت ۰۲-۱۳-۲۴ سے بھی ہوتی ہے۔