اصحاب احمد (جلد 2) — Page 587
587 قرآن شریف و ڈائر ۵:۳۰ سے ۶ تک ۲۸ / مارچ ۱۹۰۲ء نماز صبح و مغرب۔۔۔۔دونوں جماعتیں ذرا جلد ہو گئیں کل سے عبدالرحمن کو باضابطہ پڑھانا شروع کیا۔آج سے اس کو ابتدائے قاعدہ سے پڑھانا شروع کیا۔آج جمعہ کے سبب اس کو نہیں پڑھایا۔نماز تہجد ۴:۳۰ سے ۵ تک نماز صبح ۵:۱۵ سے ۵:۴۵ تک قرآن شریف وغیره ۵:۴۵ سے ۶:۱۵ تک نماز جمعہ و ڈاک اسے ۲ تک کمیٹی ۲ سے ۳ تک نماز عصر ۳ سے ۳:۳۰ تک خواجہ کمال الدین و مولوی محمد احسن صاحب سے ملا۔و معائنہ مٹی کا کام متعلق سڑک مدرسہ ۳:۳۰ سے ۵:۳۰ تک نماز مغرب و جلسه و نماز عشاء ۶:۳۰ سے ۸:۳۰ تک ۲۹/ مارچ ۱۹۰۲ء* آج بدمزگی سے تجد پڑھی گئی کیونکہ آنکھوں میں دھوئیں کے سبب سے سخت تکلیف تھی۔آج حضور کو الہام هواياتي على جهنم زمان ليس فيها أحدٌ - آج میں شریک جماعت ( فجر ) ہوا۔آج کا بہت بڑا حصہ خواجہ کمال الدین صاحب وکیل کے ساتھ مدرسہ وغیرہ کے متعلق گفتگو کرنے میں گزرا۔* بطور نمونہ آج کی ساری ڈائری نقل کی گئی ہے۔اس الہام کی تاریخ نزول صرف اس ڈائری سے معین ہوتی ہے۔الحکم بابت ۰۲-۳-۳۱ (صفحہ ۱۵) کے حوالہ میں اس ہفتہ کے الہامات وغیرہ میں اس کا اندراج ہے لیکن معین تاریخ مرقوم نہیں اس کے حوالہ سے تذکرہ میں اس الہام کی تاریخ ۳۱ مارچ سے قبل رقم کی گئی ہے۔جیسا کہ ڈائری سے معلوم ہوتا ہے صبح کی نماز کے وقت حضرت اقدس نے یہ الہام سنایا کیونکہ الہام کے اندراج کے بعد صحیح کا ذکر کرتے ہیں۔نیز یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ صبح کی نماز کے ایک گھنٹہ کے اندر نواب صاحب نے اس روز ڈائری لکھی۔