اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 580 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 580

مارچ ۱۹۰۲ء 580 آج شیخ عبدالرحمن خادم اولاد کے ساتھ دعوئے حضرت اقدس کے متعلق گفتگو ہوتی رہی اس کی نہایت کٹھن طبیعت تھی اس میں کچھ آتا ہی نہ تھا اور جوسنتا تھا وہ یاد نہ رہتا تھا۔آج میں نے اس ( سے ) گفتگو کی اور خداوند تعالیٰ سے دعا کی خداوند تعالیٰ نے نصرت فرمائی اور آخر شیخ عبدالرحمن کی تسلی ہو گئی اور آج اس نے بیعت کی درخواست کی مگر حضرت اقدس نے فرمایا کہ کل کرنا۔الحمد للہ علی ذالک۔نماز ۶:۱۵ ۶:۳۰ تک درستی جراب ۶:۳۰ سے ۸ تک شیخ عبدالرحمن سے گفتگو ۸ سے ۱۱:۴۰ تک نماز جمعہ اسے ۲ تک ڈاک وغیرہ و گفتگو با شیخ عبدالرحمن ۲ سے ۳ تک نماز عصر ۳ سے ۳:۳۰ تک گفتگو با شیخ عبد الرحمن وعبداللہ عرب ۳:۳۰ سے ۶ تک نماز مغرب و جلسه و نماز عشاء ۶:۳۰ سے ۸ تک ۸/ مارچ ۱۹۰۲ء آج شیخ محی الدین عرب سے گفتگو درباره اعتقادات شیعہ ہوئی اور آخر شیخ محی الدین نے مان لیا کہ اصول دین مذہب شیعہ خلاف کتاب اللہ انسانی گھڑت ہیں یہ محض خداوند تعالیٰ کے فضل سے مجھ کو دلائل سو جھے اور اسی کی نصرت سے یہ کامیابی ہوئی آج عبد اللہ نے بھی اور عبدالرحیم نے اور شیخ عبدالرحمن نے بیعت کی آج جلسہ شام میں میاں چراغ الدین صاحب جموں کا دوسرا اشتہار پڑھا گیا نہایت لطیف اردو تھی اور مضامین نہایت عارفانہ اور دلگداز تھے یہ اپنے آپ کو نصرت حضرت اقدس پر مامور کہتے ہیں کہ حدیث میں دوفرشتوں یا دو آدمیوں کے کاندھے پر ہاتھ رکھے ہوئے مسیح نازل ہوگا منجملہ ان کے ایک میں ہوں ہیں حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کا یہ خطبہ الحکم مورخہ ۰۲-۳-۱۷ میں ملاحظہ فرمائیں۔اس کے مباہلہ اور ہلاکت کا ذکر حقیقۃ الوحی میں پڑھئے اور اشتہار نمبر سوم کو حضرت اقدس کے بُرا منانے کا ذکر الحکم بابت ۰۲-۴-۲۴ صفحہ ۳ میں ہے۔