اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 535 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 535

535 ۲۷ / جنوری ۱۸۹۸ء آج صبح پونے تین بجے غالباً بیدار ہوا۔نماز تہجد ادا کی۔پھر کھانا ( بوقت سحری ) کھایا اور پھر نماز صبح با جماعت پڑھی اس کے بعد قرآن نصف سیپارہ پڑھا اور پھر مضمون به تائید حضرت اقدس لکھنا شروع کیا مگر تھوڑ الکھا تھا کہ خواجہ کمال الدین صاحب آگئے انہوں نے کچھ من الرحمن کے متعلق پوچھا۔اس میں وقت ظہر تک گفتگو رہی۔ظہر کی نماز باجماعت پڑھی اور کچھ لکھا پھر نماز عصر پڑھی اور پھر وہی مضمون لکھا۔اس کے بعد خواجہ کمال الدین صاحب کو میں نے ترجمہ کے لئے بلایا پھر ان سے باتیں کرتا رہا اور چونکہ تھک گیا تھا اس لئے پھر میں نے کام چھوڑ دیا اور غروب آفتاب پر روزہ افطار کر کے نماز مغرب پڑھی اور کھانا کھا کر نماز عشاء پڑھ کر ساڑھے سات بجے پلنگ پر گیا۔آج مجھ کو زکام اور کھانسی رہا مگر کل کی نسبت کچھ کم۔بروز جمعه ۲۸ /جنوری ۱۸۹۸ء آج صبح تین بجے بیدار ہوا۔نماز تہجد پڑھی پھر سحری کھا کر کچھ عرصہ توقف کیا پھر نماز صبح با جماعت پڑھی۔قرآن شریف کا ایک ربع پارہ پڑھا۔آج بھی کھانسی اور زکام ہے مگر کل سے کسی قدر زیادہ۔بروز بدھ ۱۳/ نومبر ۱۹۰۱ء سفر قادیان دارالامان صبح سوا آٹھ بجے گھر سے روانہ ہوئے۔ساتھ مندرجہ ذیل اشخاص تھے۔خود، عبدالرحمن، محمد نواب خاں صاحب، سید عنایت علی ، منصب علی خاں ، نبی ، قائم علی ، ولایت علی خاں۔دو بجے کے وقت امرتسر پہنچے۔بعد نماز ظہر و عصر کوئی پانچ بجے سیر کے لئے گئے۔ہو بقیہ حاشیہ: - " غلطی سے ان کے نام کے ساتھ شیخ مرقوم ہوا۔یہ مرزا صفدر علی صاحب ملازم حضرت والد ود صاحب کے بیٹے تھے۔مکرم بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی فرماتے ہیں کہ قائم علی صاحب وفات پاچکے ہیں۔“ اسماء مذکورہ میں مراد نواب صاحب کے صاحبزادہ میاں عبدالرحمن صاحب ،محمد نواب خان صاحب ثاقب میرزا خانی، میر عنایت علی لدھیانوی، قائم علی ولد مرزا صفدر علی صاحب ہیں۔قائم علی صاحب نیز نبی کا ذکر گذشتہ اوراق میں گزر چکا ہے۔ولایت علی خان صاحب کے متعلق مکرم عرفانی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ وہ نواب صاحب کے ہم قوم تھے۔