اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 466 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 466

466 الحکم میں تحریک سے کتابوں کی فروخت وغیرہ سے روپیہ آتا رہا اور چودہ سو میں وہ حصہ مکمل ہو گیا۔الحمد لله علی ذالک۔نواب صاحب نے جب صدر انجمن کا کام لیا تو میں اسٹنٹ سیکرٹری تھا۔میں صدر انجمن سے کچھ نہ لیتا تھا اور کبھی نہیں لیا۔تب نواب صاحب میری ضروریات کا لحاظ کر کے کبھی کبھی کچھ روپیہ دے دیا کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ کے محض فضل نے میری دستگیری فرمائی۔نواب صاحب سکندر آباد آئے میں اس وقت فارغ البال تھا اور مجھے اپنے محسن کی مالی خدمت کا موقعہ ملا مگر نواب صاحب نے وہ رقم واپس کر دی۔میں نے اس خیال سے نہ دی تھی مگر ان کی عالی ہمتی نے پسند نہ کیا۔“ خلافت ثانیہ کے آغاز میں بھی نواب صاحب کو الحکم کی خدمت انتظام کا موقعہ ملا چنانچہ الحکم میں زیر عنوان الحام کا انتظام جدید‘ مرقوم ہے۔حضرت خلیفتہ اسیخ نے سلسلہ احمدیہ کے سب سے پہلے اخبار کو بموجب ارشاد حضرت خلیفہ اول قائم رکھنے کے لئے اس کا تمام انتظام ایک بورڈ کے سپرد کر دیا ہے جس کے ممبر جناب نواب محمد علی خاں صاحب آف مالیر کوٹلہ ، ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب جو وقتا فوقتا حضرت سے مشورہ لے لیتے ہیں۔“ ۱۴ - دار الضعفاء کے لئے زمین دینا ۳۳۵ غرباء کے لئے حضرت نانا جان رضی اللہ عنہ نے ایک محلہ بہشتی مقبرہ کے قریب آباد کیا تھا تا کہ ایسے احباب قریباً بے کرایہ وہاں رہ سکیں۔یہ محلہ آپ کے نام پر ناصر آباد بھی کہلاتا ہے۔اس تعلق میں نواب صاحب نے جواعانت کی اس بارہ میں معزز الحکم رقم کرتا ہے۔دار الضعفاء کے لئے حضرت نواب صاحب قبلہ نے ۲۲ مکانوں کے لئے ایک وسیع قطعہ زمین بہشتی مقبرہ کے قریب عطا فرمایا۔جزاه الله احسن الجزاء - اللہ تعالیٰ ان کے تمام کاموں میں وسعت اور فراخی عطا کرے۔آمین۔“ ١٣٣٦ مکرم بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی فرماتے ہیں پہلے نواب صاحب کا ارادہ اس زمین پر کوٹھی بنوانے کا تھا۔۱۵ - الفضل کے اجراء میں اعانت الفضل کے اجراء کے تعلق میں حضرت نواب صاحب نے جن حالات میں جواعانت کی وہ قابل صد تحسین ہے۔حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ تحریر فرماتے ہیں: