اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 453 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 453

453 آپ تھے۔مگر آخر مولوی صاحب کو سبکدوش کرنے کے لئے کمیٹی نے نصف لاگت اکتالیس روپے نو آنے دے کر خرید لیا اور باقی نصف جو جناب کے ذمہ تھا وہ بھی بالاتفاق مدرسہ فنڈ کی ترقی کے لئے کمیٹی نے بطور عطیہ آپ کی طرف سے خود بخود لے لیا۔بایں حسن ظنی کہ گویا آپ خود کمیٹی میں موجود ہیں۔اور ایسے عطیہ کی منظوری دے دی ہے اب آپ از راہ کرم جس قدر جلد ممکن ہو سکے اکتالیس روپے نو آ نے ارسال فرما ئیں تا قرضہ طبع وغیر ہ احباب کا ادا ہو۔اور منجملہ ۵۰ رسالے آپ کے لئے رکھے گئے ہیں کہ آپ انہیں جیسے چاہیں تقسیم کر سکتے ہیں۔کمیٹی باقی کو تین آنے پر فروخت کرے گی۔محک سعادت یہ ہے کہ غیبت میں بھی حضور کا سا ذوق اور عرفان ہو۔ایک سست اور بے ذوق مزدور بھی آقا کے رو بر وفوق العادۃ چست ہو جاتا ہے۔یہی سر ہے کہ کتاب اللہ آغا ز ہی میں فرماتی ہے ھدی للمتقين الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ خدا تعالیٰ آپ کو عزم ثابت اور قلب مستقیم عنایت کرے اور دنیا کے ہموم و عموم سے جوا کیلا ذریعہ ہمت کے پست ہونے خیالات کے متفرق ہونے اور قوت فیصلہ کے ضعیف ہونے کا ہیں نجات بخشے۔آرزو ہے کہ آپ ہماری جماعت میں قابل اقتدار نمونہ اور مشار الیہ بن جائیں۔آج کل جو باتیں بیان ہوتی ہیں خلاصہ اور گل سرسبد یہی ہے کہ خوفناک طرح ہمیں ڈرایا جاتا ہے آنے والے ایام اللہ سے اور سخت تاکید کی جاتی ہے۔تقویٰ طہارت کے التزام کا۔فرماتے ہیں میں خوب جانتا ہوں ایسے اشتہارات جیسے اشتہار طاعون بلحاظ قانون سڈیشن مناسب وقت نہ تھے مگر ہمدردی خلق اللہ نے مجھے مجبور کر دیا اس لئے کہ جو کچھ میں نے لکھا ہے بہت تھوڑا ہے اس سے جو دکھایا گیا ہے۔رسالہ دعا جو درحقیقت خدا نما ہے چھپ رہا ہے اور معا فارسی ترجمہ بھی جو یہ عاجز کر رہا ہے۔والسلام عاجز عبدالکریم ۱۳ را پریل حمید یہ مکتوب ۱۳ - اپریل ۹۸ء کا ہے کیونکہ اشتہار طاعون کی تاریخ فروری ۹۸ ء ہے اور ۹۸ء میں ہی مسک العارف تصنیف ہوئی تھی اور رسالہ دعا کتاب ایام اصلح کو کہا گیا ہے وہی ۹۸ء میں تصنیف ہوئی اور دعا کے موضوع پر مشتمل ہے۔گو مکتوب نمبر ۲۲ پر تاریخ درج نہیں لیکن یہ مکتوب نمبر ۲۴ کے قریب کا معلوم ہوتا ہے۔مکتوب نمبر ۲۴، ۹۸-۱۱-۲۱ کا ہے مکتوب نمبر ۲۲ میں مرزا خدا بخش صاحب کے لڑکے کی حالت بوجہ علالت نا قابل اطمینان ہونے کا ذکر ہے۔مکتوب نمبر ۲۴ میں مرزا صاحب کے گھر کے تمام افراد کے بیمار ہونے اور بیماری کی شدت کا ذکر ہے اسی طرح مکتوب نمبر ۲۹ بنام مرزا خدا بخش صاحب مورخہ ۹۸-۱۱-۲۲ میں مرزا * صاحب کی اہلیہ کی بیماری کا ذکر ہے۔یہ لفظ ٹھیک پڑھا نہیں گیا۔مؤلف