اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 382 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 382

382 بنده عشقم عرض ہے کہ میرا مسلک سیدھا سادھا ہے۔اس لئے مجھے کسی بات میں جھجک نہیں ہوتی۔فاش میگویم و از گفته خود دل شادم را ز ہر دو جہاں آزادم پہلے سے میں سخت آزاد ہوں اور جو بات بھی صحیح معلوم ہوئی اس کو کہنے یا اس پر عمل کرنے میں مجھے جھجک نہیں ہوئی میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جس وقت بیعت کی ہے میری حالت ایک صاف زمین کی سی تھی جس پر پرانے عقائد کا اثر دور ہو چکا تھا جو کچھ ازالہ اوھام میں آپ نے میری عبارت کو پڑھا ہے وہ میری اس وقت کی کیفیت تھی اور شیعیت کے متعلق جو میری حالت باقی رہ گئی تھی وہ تھی۔میں اس وقت اہل حدیث متبع سرسید احمد خاں بھی تھا مگر یہ سب تحقیقی حالت میں تھے۔چنانچہ سرسید احمد خاں کا وہ اثر جو پہلے تھا بعد میں ویسا نہ رہا اور نہ وہابیت کا کیونکہ مستقل طور سے کوئی مسلک اختیا رنہ کیا تھا۔مگر بعد میں بہت سے تغیرات آتے رہے۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خط و کتابت کر کے دلائل سے مانا۔اور میں نے آپ کو ایک راست باز انسان تسلیم کر کے مانا اور جب آپ کو میں نے راست باز مان لیا پھر آپ نے جو بھی دعویٰ کیا اس کو تسلیم کیا۔آپ کا ازالہ اوہام کے وقت مجددیت کا دعویٰ تھا میں نے آپ کو مجدد مانا باقی رہی یہ بات کہ میں نے آپ کے مجدد ہونے پر بیعت کی یہ غلط ہے۔میں نے حضرت اقدس کی بیعت آپ کو راست با زمان کر کی۔آپ نے کہا کہ میں مجدد ہوں اس لئے میں نے کہا آمنا۔میں نے پہلے ۱۸۹۰ء میں غالباً ستمبر یا اکتوبر تھا کہ تحریری بیعت کی تھی اور پھر بعد میں غالبا ۱۸۹۱ء یا ۱۸۹۲ء میں قادیان جا کر دستی بیعت کی تحریری بیعت کے بعد یعنی ماہ بعد حضرت نے مثیل مسیح ہونے کا دعوی کیا اور دستی بیعت سے پہلے یہ دعوئی فرما چکے تھے اور اس وقت مسیحیت کا دعوی حضرت فرما چکے تھے اور ہم مسیح تسلیم کر چکے تھے مگر بیعت نہ مجددیت پر کی نہ مسیحیت پر۔بلکہ یہ کہ احمد کے ہاتھ پر کی تھی اور ان ہی الفاظ سے آپ تمام عمر بیعت لیتے رہے اور آخر تک لیتے رہے۔ہم نے کیا کیا ؟ یہی کہ آپ کو راست با زمانا۔آپ نے کہا میں مجدد ہوں۔ہم نے کہا آمنا ! آپ نے فرمایا کہ میں مسیح موعود ہوں ہم نے کہا آمنا ! آپ نے فرمایا میں مہدی مسعود ہوں ہم نے کہا آمنا۔آپ نے فرمایا میں ظلی نبی ہوں ہم نے کہا آمنا۔آپ نے مجازی نبی کہا ہم نے آمنا ہی کہا آپ نے کہا : من نیستم رسول ودنيا ورده ام کتاب ہم نے اس پر بھی آمنا کہا، آپ نے فرمایا میں نبی ہوں ہم نے کہا آمنا۔آپ نے ارشاد فرمایا تشریعی نبی نہیں بلکہ متبع نبی ہوں۔ہم نے کہا آمنا۔آپ نے فرمایا میں نے کبھی نبی ہونے سے انکارنہیں کیا۔بلکہ میرا انکار صرف شرعی نبی سے تھا یعنی میں شریعت لانے والا نبی نہیں بلکہ محمد رسول اللہ کا متبع نبی ہوں۔ہم نے اس