اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 319 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 319

319 وو مجھے بدر کے ایک فقرہ سے بہت رنج ہوا ہے کہ کوئی مرزا صاحب کا رشتہ دار نورالدین کا مرید نہیں۔یہ سخت غلطی ہے جو کی گئی ہے مرزا صاحب کی اولا د دل سے میری فدائی ہے میں سچ کہتا ہوں کہ جتنی فرمانبرداری میرا پیارا محمود، بشیر ، شریف ، نواب ناصر۔نواب محمد علی خان کرتا ہے تم میں سے ایک بھی نظر نہیں آتا ! میں کسی لحاظ سے نہیں کہتا بلکہ میں ایک امر واقعہ کا اعلان کرتا ہوں ان کو خدا کی رضا کے لئے محبت سے ۲۴۹ عمارت کی بنیا در کھتے وقت اپنی تقریر میں فرمایا: ہم اس وقت حضرت صاحب کے خاندان کے پانچ آدمی موجود ہیں (خلیفہ مسیح۔صاحبزادہ بشیر الدین محمود احمد صاحب۔صاحبزادہ بشیر احمد صاحب صاحبزادہ شریف احمد صاحب۔نواب محمد علی خاں صاحب ) اور میں نے کہا ہے کہ ساری قوم کا اس عمارت میں حصہ ہے میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ درد دل سے دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کو با برکت کرے۔۔اب میں دعا کر کے ایک اینٹ رکھ دیتا ہوں۔پھر میرے بعد صاحبزادہ مرزا محمود اور بشیر احمد اور شریف اور نواب صاحب دعا کر کے ایک ایک اینٹ رکھ دیں۔یہ فرما کر آپ نے ایک اینٹ لی اور نہایت توجہ الی اللہ کے ساتھ دعا کر کے اسے ایک مقام پر رکھ دیا اور پھر صاحبزادہ صاحبان نے ارشاد کے موافق ایک ایک اینٹ رکھی اور بالآ خر نواب صاحب نے رکھی۔اس موقع پر نواب صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا : دامادوں کے متعلق تو بڑی بڑی بحثیں ہوئی ہیں۔اس لئے آپ ضرور دعا کر کے اینٹ رکھ دیں۔میں دعاؤں کا بڑا معتقد ہوں۔۔۔66 سنگ بنیاد کی تقریب جب حضرت (صاحب) فرمانے لگے تو صاحبزادگان کو بلا کر اپنے پاس کھڑا کیا اور پھر نواب صاحب ( جو پیچھے کھڑے تھے ) کو بلایا کہ آگے آؤ۔ان میں ان کو کھڑا کیا۔اور پھر خود گر سیاں لانے کے لئے حکم دیا اور ان چہار بزرگوں کو اپنے سامنے بیٹھنے کا حکم دیا۔ان کو بیٹھنے میں تر ڈ دتھا کہ حضرت دیا خلیفہ امسیح کھڑے ہیں۔فرمایا: میں تو تمہاری خدمت کرتا ہوں اور تمہاراہی کام کر رہا ہوں۔تمہارے باپ کی جو میر انحسن اور آ تا ہے 66 میرے دل میں بڑی عظمت ہے آپ بیٹھ جاویں۔افسوس صد افسوس کہ اس گروہ نے انہی امور کو اختیار کیا تھا کہ جن کے اظہار پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ