اصحاب احمد (جلد 2) — Page 244
244 فرد اخراجات بروز نکاح خاں صاحب محمد علی صاحب رئیس مالیر کوٹلہ با دختر کلاں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام بروز دوشنبه ۷ افروری ۱۹۰۸ء شیخ عبدالرحمن صاحب ۲۰ روپے حاجی تفضل حسین ۲۵ روپے ۵ روپے ۵ روپے چھوہارے مٹھائی عطر ۲۲ روپے شیرینی طلباء مدرسه مساکین مدرسه ۲۰ روپے ۱۵ رو روپے مہندی روپے نقذ جوڑا کے ساتھ اشرفیاں جو حضرت اقدس کے ہاں بھیجا گیا ۷۵ روپے مفت میگزین برائے ارسال بہ ممالک غیر ۲۰ روپے ایضاً برائے جو تہ ازار بند ۱۰ روپے 2 دین محمد بگا مائی تابی انعام خادمان و خادمات حضرت اقدس ۲ روپے ۲ روپے شیخ عبدالرحیم صاحب ۱۵۰ روپے * اخراجات رجسٹری مہر نامہ ۱۹ روپے مرزا خدا بخش صاحب خیرات روپے ۷۴ روپے دعوت مساکین قیمت نتھ ۲۰ روپے ۱۵ آنے ۹ پائی ۳۵۰ روپے اس نسبت فرزندی پر نواب صاحب کا تشکر زہے قسمت کہ اللہ تعالے نے نواب صاحب کو خاص الخاص فضل سے نوازا اور حضرت مسیح زماں سے نسبت فرزندی عطا کی۔نواب صاحب اس پر رب محسن و کریم کے حددرجہ شکر گزار تھے۔چنانچہ آپ کے جذبات تشکر و امتنان کا علم ہمیں آپ کی ڈائری اور ان خطوط سے ہوتا ہے جو اس موقعہ پر آپ نے اپنے اقارب کو ارسال کئے۔ڈائری میں تحریر فرماتے ہیں۔نوٹ : شیخ عبدالرحیم صاحب سے مراد مکرم بھائی عبدالرحیم صاحب نو مسلم حال درویش ہیں اور انہیں اور مکرم بھائی عبد الرحمن صاحب کو اس سے اتفاق ہے اور شیخ عبدالرحمن صاحب سے مراد عبدالرحمن صاحب فرید آبادی مرحوم خادم اولا د نواب صاحب ہیں۔مکرم بھائی عبد الرحمن صاحب کو اس سے اتفاق ہے۔دونوں بزرگ بھائی صاحبان نکاح کی تقریب میں شامل تھے۔مولف۔