اصحاب احمد (جلد 2) — Page 191
191 نہ دیں۔میں تعزیت کے لئے آپ کے پاس آتا۔مگر میری بیوی کی ایسی حالت ہے کہ بعض وقت خطرناک حالت ہو جاتی ہے۔مولوی صاحب کے گھر میں بھی حمل ہے۔شاید چھٹا سا تواں مہینہ ہے۔وہ بھی آئے دن بیمار رہتے ہیں۔آج مرزا خدا بخش صاحب بھی لاہور سے قادیان آئے شاید اس خط سے پہلے آپ کے پاس پہنچیں۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد قادیان ۸/نومبر ۳۶۹۸ مرحومہ کے بطن سے اولاد مکرم میاں محمد عبد الرحمن خاں صاحب و مکرم میاں محمد عبد اللہ خاں صاحب بیان کرتے ہیں کہ ہماری پھوپھیوں کے ہاں اولاد نہ تھی انہوں نے والد صاحب سے کہا کہ حضرت اقدس کی خدمت میں دعا کے لئے عرض کریں نواب صاحب نے عرض کیا بعد ازاں حضور نے فرمایا کہ میں نے دیکھا کہ مجھے گولیاں ملی ہیں کچھ میں نے حضرت مولوی نورالدین صاحب کو دیدیں کچھ آپ کو لیکن میں نے نواب عنایت علی خاں صاحب (خاوند بوفاطمہ بیگم صاحبہ ) کو تلاش کیا لیکن وہ نہ ملے اس وقت حضرت مولوی نورالدین صاحب کے ہاں کئی لڑکے ہو کر فوت ہو چکے تھے اس کے بعد آپ کو نرینہ اولاد عطا ہوئی اسی طرح حضرت نواب صاحب کے ہاں دولڑ کیاں ہی ہوئی تھیں۔اور اس کے بعد نرینہ اولاد ہوئی لیکن نواب عنایت علی خاں صاحب کے ہاں ہماری پھوپھی بو فاطمہ بیگم صاحبہ کے بطن سے اولاد نہ ہوئی البتہ ایک دوسری بیگم کے بطن سے دولڑ کیاں ہوئیں حضرت نواب صاحب کے تعلق میں اس خواب کے پورا کرنے کا سامان بروایت مکرم میاں محمد عبد اللہ خاں صاحب یوں ہوا کہ جب متواتر دولڑ کیاں تولد ہوئیں ایک امتہ السلام جو چند ماہ بعد وفات پاگئیں۔دوسری بوزینب بیگم صاحبہ اہل بیت حضرت مرزا شریف احمد صاحب ولادت ۱۹ مئی ۱۸۹۳ء ) اور لڑ کا کوئی نہ ہوا۔تو والد صاحب کو فکر ہوا اور حضرت مولوی نورالدین صاحب سے ذکر کیا چنانچہ آپ نے نسخہ دیا جس کے چار جزو مکتوب نمبر ۳۴ سیرۃ مسیح موعود حصہ ( دوم ۲۰۷) پر بھی اس کا ایک حصہ درج ہے یہاں احکام جلد ۷ نمبر (۳۶ پر چہ ۰۳-۷-۳) سے نقل کیا گیا ہے۔مکرم میاں محمد عبد الرحمن خاں صاحب بیان کرتے ہیں کہ یہ خواب میں نے مرزا صفدر علی صاحب ملازم اور غالباً والد صاحب سے بھی سنی تھی۔صاحب موصوف نے یہ خواب میری موجودگی میں میاں نجم الدین صاحب بھیروی کو سنائی تھی۔*