اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 183 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 183

183 تفصیل حصه نقشه نمبر ۳ منزل اول -1 ا بیت الریاضتہ۔جس میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام نے کئی ماہ تک حکم الہی سے روزے رکھے تھے۔اس کے ملحقہ جانب شمال کی نچلی منزل میں حضور کے برادر اکبر محترم مرزا غلام قادر صاحب کی رہائش تھی۔جن کے ہاں سے کھانا آتا تھا اور جن کی اہلیہ محترمہ تائی صاحبہ کا الہام میں ذکر آتا ہے۔کسی خانگی تقسیم سے بیت الریاضتہ مرزا سلطان احمد صاحب رضی اللہ عنہ کے حصہ میں آیا تھا۔جو بعد میں اسی تقدس کی وجہ سے جنوبی حصہ میں شامل کر لیا گیا تھا۔-٣ یہ کمرہ سٹور تھا۔یقین اس حصہ دار مسیح کا ہے جواب سیدہ ام متین صاحبہ کی جائے رہائش تھی۔اس حصہ میں حضرت نواب صاحب ۱۹۰۱ء میں ہجرت کر کے آنے پر مقیم ہوئے تھے۔۱۸۹۵ء میں اس میں حضرت حافظ احمد اللہ صاحب کو حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی نے مقیم دیکھا ہے۔- یہ جنوبی سیڑھیاں صحن مذکور ۳) سے ملحقہ چوبارہ حضرت نواب صاحب کو جاتی تھیں اور اب بھی موجود ہیں۔اور انہی سیڑھیوں کے راستہ حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کا رُخصتانہ ہوا تھا۔ملحقہ چوبارہ کا مقام بطور دار حضرت نواب مبارکه بیگم صاحبہ اس نقشہ میں ظاہر کیا گیا ہے۔- اس کمرہ کا ذکر روایت حضرت نواب صاحب میں بطور کمرہ نمبر ۳ دوسری جگہ آچکا ہے۔یہ سیٹرھیاں جو نچلی منزل کو جاتی ہیں حضرت اقدس کے زمانہ میں پہلے چوبی تھیں جو بعد میں حضور کے زمانہ میں ہی پختہ تعمیر ہوگئی تھیں جواب بعینہ موجود ہیں۔-۵