اصحاب احمد (جلد 2) — Page 175
175 حالت میں بیت الدعا میں نماز میں اس کالج کے لئے بہت دعا کی غالباً آپ کا وہ وقت اور میری دعاؤں کا وقت ایک ہی ہوگا خدا تعالیٰ قبول فرما دے آمین ثم آمین و السلام۔خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ۔تعلیم وانتظام مدرسه و کالج مکرم مفتی محمد صادق صاحب فرماتے ہیں کہ حضرت مولوی شیر علی صاحب کالج کے پروفیسر مقرر ہوئے تھے اور میں اس کا مینیجر نیز وہاں پروفیسر بھی تھا اور مدرسہ کا ہیڈ ماسٹر بھی مکرم مولوی محمد الدین صاحب ناظر تعلیم و تربیت ربوہ فرماتے ہیں کہ اس کالج میں حضرت مولوی عبدالکریم صاحب بھی تعلیم دیتے تھے حضرت حکیم مولوی عبید اللہ صاحب بسمل فارسی۔مولوی محمد علی صاحب ریاضی۔مفتی صاحب لاجک ( منطق ) حضرت مولوی سرور شاہ صاحب عربی اور دینیات ( اور تھوڑا عرصہ حضرت مولوی نور الدین صاحب دینیات ) اور مولوی شیر علی صاحب انگریزی کے پروفیسر تھے۔اور آپ کی بیماری کے ایام میں دو ماہ تک آپ کے برادر اکبر حضرت حافظ عبد العلی صاحب انگریزی پڑھاتے رہے۔غالبا در زمیخانہ والا کمرہ کلاس روم۔مگر اس کے علاوہ پرانے صحن مدرسہ کا مشرقی کمرہ بھی استعمال ہوتا رہا۔درزی خانہ کا اوپر والا کمرہ بھی بعض دفعہ لیکچروں اور بعض دفعہ کالج کے بورڈروں کی رہائش کے لئے استعمال ہوتا رہا ہے۔اس کالج میں حافظ صوفی غلام محمد صاحب مرحوم ( مبلغ ماریشس ) ڈاکٹر غلام محمد صاحب ایم بی بی ایس لاہور ( غیر مبائع ) شیخ عالم الدین صاحب بی اے ایل ایل بی مرحوم شیخو پوره ( غیر مبائع اور شاید مرزا محمود بیگ صاحب پٹی والے بھی پڑھتے رہے ہیں میں صرف چند روز تک پرائیویٹ طور پر بیٹھتا رہا مگر میں نے جلدی چھوڑ دیا۔مکرمی ( حکیم ) مولوی فضل الدین صاحب بھی کچھ عرصہ پڑھاتے رہے اور مولوی یا رمحمد صاحب ایم اوایل وکیل بھی کچھ عرصہ ریاضی پڑھاتے رہے۔یو البدر بابت ۵-۱-۱ (صفحہ ۲ کالم ۲) میں ” مولوی غلام محمد صاحب‘ کے ایف اے کے امتحان کے داخلہ کا اور بدر بابت ۰۵-۴-۲۰ ( صفحہ کالم۲) میں طفیل حسین۔غلام محمد اور علم دین کے ایف اے میں کامیاب ہونے کا ذکر آتا ہے۔مکرم مفتی محمد صادق صاحب سپر نٹنڈنٹ تعلیم الاسلام کالج کی طرف سے اعلان ہوا کہ فی الحال کالج میں دو سال تک فیس نہیں لی جائے گی۔مضامین دینیات ، عربی ، انگریزی ، فارسی ، فلاسفی ، تاریخ اور ریاضی ۱۳۲ ہوں گے۔