اصحاب احمد (جلد 1) — Page 224
223 وو دوسرے لڑکے معین الدین ہیں وہ بھی بہت اخلاص سے سلسلہ کے کاموں میں حصہ لیتے ہیں اور خدام الاحمدیہ کی تحریک میں بہت جدو جہد کرتے ہیں۔ہاتھ سے کام کرنے کی تحریک کو مقبول بنانے کا بھی انہیں شوق ہے۔لڑکیوں میں سے ان کی بڑی لڑکیوں کے تعلقات امتہ الحی مرحومہ کے ساتھ تھے۔پھر ان کی چھوٹی لڑکی خلیل " کے ساتھ بیاہی گئی جو تحریک جدید کا مجاہد ہے۔اس لڑکی کے امتہ القیوم کے ساتھ بہنوں جیسے تعلقات ہیں۔اور شروع سے اب تک اس خاندان نے ایسے اخلاص کے ساتھ تعلق قائم رکھا اور اسے نباھا ہے۔سیٹھ صاحب کا خاندان ایک مخلص خاندان ہے۔ان کی مستورات کے ہمارے خاندان کی مستورات سے ان کی لڑکیوں کے میری لڑکیوں سے اور ان کے اور ان کے لڑکوں کے میرے ساتھ ایسے مخلصانہ تعلقات ہیں کہ گویا خانہ واحد کا معاملہ ہے۔ہم ان سے اور وہ ہم سے بے تکلف ہیں اور ایک دوسرے کی شادی و غمی کو اسی طرح محسوس کرتے ہیں جیسے اپنے خاندان کی شادی و نمی کو ۵ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے سیدہ ام طاہر رضی اللہ عنہا کے حالات ” میری مریم کے زیر عنوان شائع ہوئے تھے۔سیدہ ممدوحہ کی لمبی بیماری میں تیمارداری کر نیوالوں کا ذکر اور ان کے لئے دعا کرتے ہوئے حضور رقم فرماتے ہیں: سیٹھ محمد غوث صاحب حیدر آبادی کے خاندان نے اخلاص کا ایسا بے نظیر نمونہ دکھایا کہ حقیقی بھائیوں میں بھی اس کی مثال کم ملتی ہے۔حیدر آباد جیسے دور دراز مقام سے پہلے ان کی بہو اور بیٹیاں دیر تک قادیان رہیں اور بار بار لاہور جا کر خبر پوچھتی رہیں۔آخر جب وہ وطن واپس گئیں تو عزیزم سیٹھ محمد اعظم اپنا کاروبار چھوڑ کر حیدر آباد سے لاہور آ بیٹھے اور مرحومہ کی وفات کے عرصہ بعد واپس گئے۔“ گوسیٹھ محمد غوث صاحب صحابی نہ تھے لیکن ان کے اخلاص کی وجہ سے حضور نے انہیں قطعہ صحابہ میں دفن کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی جس پر انہیں اس قطعہ میں جلسہ سالانہ کے ایام میں ۱۲/۵۰/ ۲۹ کو دفن کیا گیا۔سوسیٹھ محمد غوث صاحب جس درجہ کے احمدیت کے فدائی تھے۔اس کے اظہار سے یہ مقصود ہے کہ آپ بھی سیٹھ شیخ حسن صاحب کے ذریعہ نور احمدیت سے منور ہوئے تھے اور یہ امرمؤخر الذکر کیلئے کم فخر کا موجب نہیں۔خلیل احمد صاحب ناصر مبلغ امریکہ مراد ہیں۔