اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 173 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 173

صحت جسمانی اور حلیہ : 171 مرحوم با وجود پنشن یافتہ ہونے کے اور کافی معمر ہونے کے اچھی صحت کے مالک تھے۔اور اپنی صحت کی بحالی کے لئے روزانہ صبح کے وقت سیر کے لئے باہر نکل جایا کرتے اور دو اڑھائی میل کا چکر لگا کر واپس آیا کرتے۔“ راقم عرض کرتا ہے کہ ملک صاحب کو تقسیم ملک سے چند سال قبل سے مجھے قریب سے دیکھنے کا موقعہ ملا۔آپ بہت سی اوصاف حمیدہ کے مالک تھے۔بحیثیت عہدہ کے آپ کے جو کام سپر د ہوتا اسے خوب دیانتداری سے سرانجام دیتے اور کسی دوستی اور تعلق کو اس پر اثر انداز نہ ہونے دیتے۔میونسپل کمیٹی کی طرف سے بعض اوقات بقیه حاشیه : کام کرو۔اور خدمت دین کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دو۔“ (الفضل جلد ۷ نمبر ۱۸۵ بابت ۱۵/ اگست ۱۹۳۹ء) (۲) مدنیہ اسیح “ کے تحت مرقوم ہے کہ جنگ کے لئے ٹیریٹوریل کی بھرتی کے لئے حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے سندھ سے پیغام بھجوایا جو قادیان میں حضرت میر محمد الحق نے سنایا محلوں میں بھرتی کے لئے تحریک کی گئی۔چنانچہ محلہ دارا الفضل میں تحریک کرنے والوں میں ملک صاحب کا نام بھی لکھا ہے۔(الفضل جلد۲۷نمبر ۲۸ بابت ۵ اکتوبر ۱۹۳۹ء) (۳) اسی طرح مدینہ اسی “ کے تحت اعلان کیا گیا کہ خدام الاحمدیہ کے ماہوار جلسہ میں بعض احباب تقریر کرینگے ان میں ملک صاحب کا نام بھی مرقوم ہے (الفضل جلد ۲۹ نمبر ۲۰۹ بابت ۲ ستمبر ۱۹۴۱ء) (ب) آپ کے بعض مضامین کا ذکر ذیل میں کیا جاتا ہے: (۱) آپ نے دیہاتیوں کی اصلاح کیلئے ایک لمبی نظم دیہاتی کی سرگذشت لکھی اور کتابی صورت میں شائع کی تھی۔(۲) ایک بہت عمدہ مضمون دیوان حافظ کی غزل۔بیا که رایت منصور بادشاه رسید سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوی کا ثبوت کہ شیعہ کتب میں مہدی کا ایک نام منصور بھی ہے (الفضل) (۳) مضمون زیر عنوان Nation Building ریویو آف ریچز انگریزی جلد ۳۵ نمبر۲ بابت ماه فروری ۱۹۳۶ء) (۴) نوصفحات پر پر مشتمل مضمون زیر عنوان THE THEORY OF THE CREATION OF MAN ریویو آف ریلیجنز انگریزی جلد ۳۵ نمبرا ا بابت ماہ نومبر ۱۹۳۶ء نیز یہ مضمون الفضل میں بھی شائع ہوا) (۵) مضمون زیر عنوان ” پنشن یافتہ احمدی اصحاب اور خدمت دین (الفضل جلد ۲۸ نمبر ۲۱۷ بابت ۲۴ ستمبر ۱۹۴۰ء) (۶) مضمون زیر عنوان ” حضرت عیسی علیہ السلام کیسے پرندے بناتے تھے ( الفضل جلد۳۱ نمبر ۲۷۶ بابت ۲۴ نومبر ۱۹۴۳ء) (۷) مضمون زیر عنوان ”حیات بعد الممات کا ثبوت ڈاکٹر فرائڈ کے نظریہ کی رُو سے“ الفضل جلد ۳۱ نمبر ۳۰۲ بابت ۲۵/ دسمبر ۱۹۴۳ء) (مؤلف) بقیه حاشیه : یہ قانون بیان فرمایا ہے کہ فَإِذَا فرغت فانصب والی ربک فارغب یعنی جب ملا زمت سے فارغ ہو جاؤ اور چھوٹی سرکار سے پنشن لے لو تو الی ربک فارغب۔بڑی سرکار کا بلامعاوضہ (باقی اگلے صفحہ پر)