اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 149 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 149

147 مولوی نورالدین صاحب تو عموماً پیچھے ہی بیٹھتے تھے اور کبھی آگے نہ آتے جب تک حضرت اقدس خود نہ بُلاتے۔حضرت اقدس عموماً ان کو بلا لیا کرتے تھے۔مگر جب آگے آتے تو ان کے چہرے پر خوف اور رعب کے آثار ہوتے۔خود کبھی بات نہ کرتے۔اگر حضوڑ کچھ پوچھتے تو نہایت ادب سے جواب دیتے۔حالانکہ دوسرے لوگ بے تکلفی سے باتیں کرتے تھے۔ہر که عارف تراست ترساں تر حضرت قبلہ نواب محمد علی خاں صاحب مرحوم گورئیس اور نواب تھے مگر جہاں جگہ ملتی و ہیں نماز پڑھتے آگے جانے کی کبھی کوشش نہ کرتے۔میں نے خود بار ہا ان کو جوتوں والی جگہ پر اور جوتوں کے اوپر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ایک دفعہ میں قادیان گیا ہوا تھا۔حضور کی مجلس قائم تھی۔گو کئی دفعہ حضور کے پاس شانہ بہ شانہ کھڑا ہو کر نماز پڑھنے اور بیٹھنے اور ٹانگیں دبانے کا موقعہ میسر آجاتا تھا، مگر اس روز میں چونکہ مسجد میں دیر سے حاضر ہوا میں پیچھے تھا اور خدام حضرت اقدس کے گرد حلقہ کئے ہوئے تھے۔اتنے میں حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی مرحوم و مغفور حلقہ سے نکل کر باہر آئے اور مجھے منتظر کھڑا دیکھ کر پوچھا۔میاں! حضرت صاحب سے مصافحہ کیا ہے؟ میں نے کہا بھیڑ ہے موقعہ کا منتظر ہوں۔انہوں نے اپنی جلالی آواز میں کہا میاں ! آگے بڑھو مصافحہ کرو یہاں کون سے حاجب و دربان بیٹھے ہیں؟ اور مجمع کو آواز دی (کہ) ان کو راستہ دے دو مصافحہ کر لیں۔چنانچہ میں نے آگے بڑھ کر مصافحہ کر لیا اور پھر مجھے وہیں بیٹھنے اور حضور کی باتیں سننے کا موقعہ بھی مل گیا۔“ * حضور کا امرتسر میں ورود مستورات کے آرام کا خیال رکھنا: حضرت مسیح موعود سفر دہلی سے واپسی پرے نومبر ۱۹۰۵ء کو امرتسر کی جماعت کی درخواست پر وہاں اُترے۔جنگ مقدس کے وقت جو مکان حضور کا قیام گاہ تھا وہیں حضور اور خدام کے ٹھہرانے کا انتظام کیا گیا۔حضوره انومبر کو مراجعت فرمائے قادیان ہوئے لے اس بارہ میں ملک صاحب بیان کرتے تھے : * بقیه حاشیه : پر حضرت مولوی عبدالکریم کا مرقومہ مضمون (الحکم جلد ۹ نمبر ۲ صفحہ۴) اور ایک مبارکباد کا خط مرقومہ حضرت نواب محمد علی خاں صاحب ( نمبر ۳ صفحه ۴ ) اور مکرم نواب خاں صاحب ثاقب مالیر کوٹلوی کی نظم (نمبر ۴ صفحه ۳) اور اداریہ (صفحہ ۱) اور فیصلہ عدالت (نمبر۳) اور مقدمہ کے متعلق مختصر بیان سلسلہ احمدیہ صفحہ ۱۳۶ تا۱۳۹ مطالعہ کے قابل ہیں۔(مؤلف) (الف) خط وحدانی کے الفاظ میری طرف سے ہیں۔