اصحاب احمد (جلد 1) — Page 132
130 ناظرہ بھی نہ پڑھ سکے اور مذہب اور اخلاق کا خلاصہ صرف سچ بولنے مخلوق خدا کو تکلیف نہ دینے بلکہ آرام پہنچانے اور کسی کی حق تلفی نہ کرنے میں محدود خیال کرتے تھے۔اور دیگر فرائض شرعیہ کی بجا آوری سے اپنے تئیں بری سمجھتے تھے۔بظاہر ان حالات میں آپ کا مذہب کی طرف رجوع کرنا امر محال معلوم ہوتا تھا۔لیکن خدا تعالیٰ نے اپنی عجیب و غریب حکمت سے غیر معمولی حالات میں ملک صاحب کو مذہب اور اس کی روح کی طرف کشاں کشاں کھینچا۔جب آپ پندرہ سال کی عمر کو پہنچے تو ایک رشتہ دار نے خواب میں آپ کو سبز لباس میں ملبوس ایک بلند مقام پر کھڑے دیکھا۔مولوی ثناء اللہ امرتسری کے اُستاد مولوی احمد اللہ صاحب امرتسری اہلحدیث نے اس خواب کی تعبیر یہ کی کہ یہ لڑکا دیندار ہوگا۔اس وقت تو یہ بات آئی گئی ہو گئی۔لیکن جب آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قدموں میں آنے اور آپ کی غلامی اختیار کرنے کا شرف حاصل ہوا تو آپ نے اس رشتہ دار کو اس کی مذکورہ خواب یاد دلائی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے کے لئے کہا۔افسوس کہ وہ اس سعادت سے محروم رہا۔بیعت سے پہلے بطور ارهاص خواب : غالبا ۱۸۹۸ء میں آپ نے ایک رویاء دیکھا جو آپ کی آئندہ حاصل ہو نیوالی سعادت و تبدیلی کی طرف اشارہ کرتا تھا۔آپ نے دیکھا کہ آپ امرتسر کے بڑے تالاب سنتوکھ سرنامی میں گر گئے ہیں۔آپ تیرنا نہیں جانتے تھے۔لیکن جان بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کئے اور تیرنے لگ پڑے۔اور تیرتے ہوئے تالاب کے دوسرے کنارے پر پہنچ گئے۔وہاں ایک شخص لوگوں کی آنکھوں میں سرمہ لگا رہا تھا۔ملک صاحب نے اس سے لے کر اپنی آنکھوں میں سرمہ لگایا اور پھر تالاب میں پڑ کر ہاتھ پاؤں مارتے ہوئے واپس اُسی کنارہ پر آگئے۔آپ نے اس خواب کا ذکر صوفی غلام محمد صاحب امرتسری سے کیا اور ان کے کہنے پر اس کو حضرت مولوی نور الدین صاحب ( خلیفہ اصبح الاول ( رضی اللہ عنہ کی خدمت میں تحریر کیا۔حضرت مولوی صاحب کی طرف سے جواب آیا کہ آپ نماز کے بعد درود شریف استغفار اور لاحول پڑھا کریں۔اور صوفی غلام محمد صاحب نے یہ اور ا د آپ کو لکھ کر بھی دیدئیے۔لیکن ملک صاحب جن کو نماز کی ادائیگی سے ہی کوئی سروکار نہ تھا وہ اس وظیفہ کی طرف کیسے توجہ دیتے۔آخر مرض سل میں مبتلاء ہو کر جس کا ذکر آگے آئے گا لوگوں کی گفتگو سے جو عموماً مذ ہی باتوں اور دعا صدقہ کے متعلق ہوتی تھی۔آپ کو مذہبی امور سے کچھ دلچپسی ہوئی۔اور آپ نے وعدہ کیا کہ صحت مند ہونے پر آپ نماز شروع کر دیں گے۔جب اس موذی مرض سے شفایاب ہوئے تو آپ نے نماز سیکھ لی اور التزام کے ساتھ ادا کرنی شروع کر دی اس خواب میں جہاں بلغم یا پھیپھڑے کی بیماری کے لاحق