اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 123 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 123

121 نے بھی کہا کہ حضور عمو ماً والد کے نام پر بچہ کا نام رکھتے ہیں اس لئے غالباً اب بھی حضور ایسا ہی کریں گے۔حافظ حامد علی صاحب نے حضور کو میرے آنے کی اطلاع دی۔اور بچہ کی پیدائش کا بھی ذکر کیا۔حضور مسکراتے ہوئے باہر تشریف لائے اور مجھے مبارکباد دی اور فرمایا کہ اس کا نام ظہوراحمد رکھیں۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ میاں امام الدین صاحب نے جو یہ کہا ہے کہ حضور کو دل کی بات کا علم ہو جاتا تھا، اس سے یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ حضرت صاحب عالم الغیب تھے۔کیونکہ غیب کا علم صرف خدا کو حاصل ہے۔البتہ چونکہ اللہ تعالیٰ نے انبیاء سے تربیت کا کام لینا ہوتا ہے۔اس لئے بعض اوقات اللہ تعالیٰ ایسا تصرف فرماتا ہے کہ لوگوں کے دل میں جو خیالات کی روچل رہی ہوتی ہے۔اس سے انہیں اطلاع دے دی جاتی ہے۔“ 9 شہر وذنب اگلے صفحے پر ہے