اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 104 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 104

103 ایسا سراسیمہ ہوں کہ قلم ہاتھ سے نکلی جاتی ہے۔میرے گھر میں بھی ایوب بیگ کیلئے سخت بے قرار ہیں۔اس وقت میں ان کو بھی اس تار کی خبر نہیں دے سکتا، کیونکہ کل سے وہ بھی تپ میں مبتلاء ہیں۔اور ایک عارضہ حلق میں ہو گیا ہے۔مشکل سے کچھ اندر جاتا ہے اس کے جوش سے تپ بھی ہو گیا ہے۔وہ نیچے پڑی ہیں اور میں اوپر کے دالان میں ہوں۔میری حالت تحریر کے قابل نہ تھی۔لیکن تار کے دردانگیز اثر نے مجھے اُٹھا کر بٹھا دیا۔آپ کا اس میں کیا حرج ہے کہ اس کی ہر روز مجھ کو اطلاع دیں۔معلوم نہیں کہ جو میں نے ابھی ایک بوتل میں دوار وانہ کی تھی وہ پہنچی یا نہیں۔ریل کی معرفت روانہ کی گئی تھی۔اور معلوم نہیں کہ مالش ہر روز ہوتی ہے یا نہیں۔آپ ذرہ ذرہ حال سے مجھے اطلاع دیں۔اور خدا بہت قادر ہے تسلی دیتے رہیں۔چوزہ کا شور با یعنی بچہ خورد کا ہر روز دیا کریں۔معلوم ہوتا ہے کہ دستوں کی وجہ سے کمزوری نہایت درجہ تک پہنچ گئی ہے۔والسلام حضرت اقدس کا تعزیت نامہ : 999 ۲۵ / اپریل ۱۹۰۰ء بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم مجی عزیزی مرزا یعقوب بیگ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آپ کا وہ تار جس کا چند روز سے ہر وقت اندیشہ تھا آخر کل عصر کے بعد پہنچا۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون - عزیزی مرزا ایوب بیگ جیسا سعید لڑ کا جوسراسر نیک بختی اور محبت اور اخلاص سے پُر تھا، اس کی جُدائی سے ہمیں بہت صدمہ اور درد پہنچا۔اللہ تمہیں اور اس کے سب عزیزوں کو صبر عطا کرے اور اس مصیبت کا اجر بخشے۔آمین ثم آمین۔اس مرحوم کے والد ضعیف کمزور کا کیا حال ہوگا اور اس کی بیوہ عاجزہ پر کیا گذرا ہوگا؟ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ سب کو اس صدمہ کے بعد صبر عطا فرمائے۔ایک نوجوان صالح، نیک بخت جو اولیاء اللہ کی صفات اپنے اندر رکھتا تھا اور ایک پودہ نشو ونما یافتہ جو امید کے وقت پر پہنچ گیا تھا۔یک دفعہ اس کا کانا جانا اور دنیا سے نا پدید ہو جانا، سخت صدمہ ہے۔اللہ جل شانہ سوختہ دلوں پر رحمت کی بارش کرے۔اس خط کے لکھنے کے وقت میں جو ایوب بیگ مرحوم کی طرف توجہ تھی کہ وہ کیونکر جلد ہماری آنکھوں سے ناپدید ہو گیا۔اور تمام تعلقات کو خواب و خیال