اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 5 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 5

5 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَىٰ رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ خاکسار مولف کی التجا پر حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ مدظلہا العالی نے باوجود علالت طبع کے اصحاب احمد جلد دوازدہم کا پیش لفظ رقم فرمایا ہے۔میں ان کی ذرہ نوازی کا ممنون ہوں مجھے امید ہے کہ احباب کرام زندہ صحابہ کے پاک گروہ کیلئے اور بالخصوص حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب (خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ ) حضرت نواب صاحبہ موصوفہ اور حضرت صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ جیسے نافع الناس وجودوں کے تا دیر سلامت رہنے کیلئے دعا فرماتے رہیں گے۔مَتْنَا اللهُ بِفُيُوْضِهِمْ وَبِطُولِ حَيَاتِهِمْ أَجْمَعِين آمين ملک صلاح الدین ایم اے قادیان) بسم الله الرحمن الرحيم برادرم مکرم ملک صاحب السلام علیکم میں کچھ عرصہ سے پھر بار بار کمزوری وغیرہ کے دورہ سے بیمارسی رہتی ہوں۔اب انفلوئنز اہوا۔اس سے اور بھی دل و دماغ ضعیف سے ہورہے ہیں طبیعت کی خرابی کہتی ہے کہ یاد نہ کر دل حزیں بھولی ہوئی کہانیاں اور آپ کا ایسی ہی باتوں کیلئے تقاضا۔خیر! خدا تعالیٰ آپ کے کاموں میں برکت دے اور مزید خدمات کی توفیق بخشے مگر مجھے اب ایسے مضامین لکھنے سے محفوظ ہی رکھیں۔آمین آپ عزیزی محمد عبد اللہ خاں مرحوم کا ذکر خیر لکھ رہے ہیں اور اس کے متعلق مجھے لکھنے کو لکھتے ہیں کیا لکھوں؟ ایک بات بھی لکھنے کو قلم اٹھاؤں تو بچپن سے اس وقت تک کا ان کا ساتھ اور سارا زمانہ نظروں میں پھر جاتا ہے۔اور دل بیقرار ہو جاتا ہے ہم لوگ ایک طرح بچپن سے اکٹھے رہے بلکہ کچھ عرصہ اکٹھے پڑھتے بھی رہے۔(حضرت پیر منظور محمد صاحب کے پاس ) پھر میری 12 سال کی عمر تھی