اصحاب احمد (جلد 12) — Page 3
3 سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد حضور نے 1955ء کے جلسہ سالانہ پر فرمایا:۔صحابہ فوت ہورہے ہیں۔۔۔ہمارے ہاں بھی صحابہ کے حالات محفوظ ہونے چاہئیں۔ملک صلاح الدین صاحب لکھ رہے ہیں کم سے کم احمدیوں کو چاہئے تھا کہ اپنے آباء کے نام یاد رکھتے۔آپ لوگ تو قدرنہیں کرتے جس وقت یورپ اور امریکہ احمدی ہوا۔۔۔۔وہ بڑی بڑی کتا بیں لکھیں گے۔جیسے یورپ میں بعض کتابوں کی میں میں چالیس چالیس پونڈ قیمت ہوتی ہے اور بڑی بڑی قیمتوں پر لوگ ان کو خریدیں گے مگر ان کا مصالحہ ان کو نہیں ملے گا۔اور وہ غصہ میں آکے تم کو بددعائیں دیں گے۔“ (الفضل 16 فروری1956ء)