اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 120 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 120

120 غیر معمولی خیال رکھتے ہوئے تفصیلی ہدایات دیتے۔والد ماجد کی اطاعت ایک مثالی رنگ رکھتی تھی۔ابھی جماعت میں برات کی تواضع رائج تھی۔آپ نے صاحبزادی طیبہ آمنہ بیگم صاحبہ کے رخصتانہ کی تقریب کیلئے رقم کثیر خرچ کر کے مٹھائی وغیرہ تیار کروائی۔برات پہنچ چکی تھی۔کہ حضرت والد صاحب کا تار موصول ہوا۔کہ کھانے وغیرہ کی کوئی اشیاء برات کو نہ پیش کی جائیں آپ نے کمال اطاعت سے اس حکم کی تعمیل کی۔8۔ایک داماد کے تاثرات آپ کے داماد کرنل صاحبزادہ مرزا داؤ د احمد صاحب ( خلف حضرت مرزا شریف احمد صاحب) بیالیس سالہ تجربہ کا نچوڑ بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:۔آپ کی زندگی اپنے مطاع مسیح محمدی علیہ الصلوۃ والسلام کی کامل اتباع سے اِنَّ صَـــلــوتــى وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِین کا نمونہ ہو گئی۔آپ نے زندگی بھر شریعت کے ایک ایک شعشے کو قابل اتباع اور احترام سمجھا اور کبھی ایچ بیچ نکالنے کی کوشش نہ کی اور کبھی بھی اپنے نفس کو شبہات میں نہ ڈالا۔جب میں نے ہوش سنبھالا۔ہم ایک ہی گھر میں رہتے تھے۔اور جہاں تک میری یادداشت کا تعلق ہے وہ ماضی میں 1919 ء تک صحیح اور صاف ہے۔گویا مجھے بیالیس سال تک آپ کی زندگی کا مشاہدہ کرنے کا موقعہ ملا۔میں نے انہیں الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبَسُوا اِيْمَانَهُمْ بِظُلم کا کامل نمونہ پایا۔ارکان ایمان پر آپ کا سا کامل ایمان اور ان پر شدت سے عمل میں نے بہت کم لوگوں میں دیکھا ہے اللہ تعالیٰ پر ایمان کامل تھا۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ آپ کیلئے خدا ہی خدا ہے باقی سب بیچ کامیابی اور نا کامی میں ان کا سر ہمیشہ اسی کے آستانہ پر پڑا رہا۔جب کبھی بھی کوئی امتحان مقدر ہو گیا اور اس کے نتائج اپنی مرضی اور ارادوں کے خلاف ہوئے۔تو خدا کی رضا کو خوشی سے قبول کیا۔جب کبھی بھی کوئی ضرورت پیش آئی خواہ چھوٹی ہو یا بڑی ہمیشہ اس کے حصول کیلئے خدا تعالیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔اور ہمیشہ ان کی فوق العادت مدد اور نصرت ہوئی۔میں نے بعض اوقات دیکھا کہ جب تمام ظاہری اور دنیوی اسباب منقطع ہو گئے۔تو پھر بھی انہوں نے ہمت نہ ہاری اور دنیوی شکست کو قبول نہ کیا۔اپنے مولیٰ کی طرف رجوع قائم رکھا۔ہم نے دیکھا کہ وہ خدا جو نیست سے ہست کرتا ہے اس نے