اصحاب احمد (جلد 11) — Page 324
324 ریونیواسٹیٹ کی ان حدود کے اندر واقع ہے۔جو قادیان کی ریو نیواسٹیٹ سے ملحق ہے۔میرے نزدیک یہی دلیل ریونیو اسٹیٹ قادیان کے متعلق بھی دی جاسکتی ہے کیونکہ عام طور پر ریو نیواسٹیٹ کی حدود اس قدر نمایاں طور پر نشان شدہ نہیں ہوتیں کہ عام پبلک ان سے واقف ہو سکے۔اسلئے میرے خیال میں یہ حکم جہاں تک اس کا ریونیو اسٹیٹ قادیان اور ریو نیواسٹیٹس نواحی قادیان سے تعلق ہے۔نہایت مہم ہونے کیوجہ سے نا قابلِ عمل تھا۔سمال ٹاؤن قادیان کے متعلق اس ریکارڈ کی بناء پر جو میرے سامنے پیش ہے۔یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس کی حدود اس حد تک محدود ہیں کہ عام افراد پبلک کو ان کا اچھی طرح علم ہو۔چونکہ اب حکم میعاد گزرچکی ہے۔اسلئے اب کوئی ایسا حکم جو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم کو منسوخ کرتا ہو ، صادر کرنے کی ضرورت نہیں۔تاہم میں نے قانونی نقطۂ نگاہ پر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہوا کہ اس بارہ میں اظہار رائے کیلئے عدالت کو توجہ دلائی گئی اور عدالت کے ججان کی طرف سے دفعہ ۱۴۴ کے نفاذ کو نا جائز قرار دیا گیا۔ورنہ اشرار اور ان کے حامی افسران کا یہ عزم تھا کہ کوئی فتنہ کھڑا کر کے اس کی میعاد کی توسیع کا سامان کیا جائے چنانچہ ۳۰ / مارچ کو تو اس دفعہ کی میعاد ختم ہو رہی تھی اور اسی رات کو ایک احمدی دکاندار کو ایک احراری نے نہایت مخش مذاق کیا اور گالی گلوچ شروع کر دی اور پھر ہاتھا پائی تک نوبت پہنچی وہ دوست پولیس میں رپٹ لکھوانے اور فساد کے خطرہ سے آگاہ کرنے گئے۔گو پولیس نے بصد مشکل رپٹ لکھی۔لیکن باوجود اصرار کے خطرہ کے انسداد کی طرف توجہ نہیں کی پھر رات کے گیارہ بجے اسی گالی گلوچ دینے والے اور اسکے اقارب و احباب نے اس احمدی دوست کو نہایت گندی گالیاں دیں اور زبردستی پکڑ کر ایک مکان میں بند کر کے زدو کوب کیا۔پولیس کو توجہ دلائی گئی۔لیکن انہوں نے موصوف کو جس بے جاسے چھڑانے کے لئے کوئی کارروائی نہ کی۔اور دفعہ ۱۴۴ کے باوجود اس خلاف قانون مجمع کو گرفتار نہ کیا گیا۔آیا یہ سب کچھ الفضل ۱۹۳۵-۴-۴ و ۱۹۳۵-۴-۱۱ انگریزی روز نامه سول اینڈ ملٹری گزٹ لا ہور نے اس فیصلہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اس قسم کا مقدمہ پنجاب کے ہائی کورٹ کی تاریخ میں سب سے پہلا مقدمہ ہے۔دو ہندو اخبارات ” بندے ماترم لاہور اور انگریزی ٹربیون‘ لا ہور نے بھی اس فیصلہ کے متعلق خبر شائع کی۔مقدم الذکر ہر دو اخبارات نے چوہدری صاحب کی بحث کا ذکر کیا۔الفضل ۱۹۲۵-۴-۵ و ۱۹۳۵-۴-۹)