اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 309 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 309

309 کو یہ موقعہ مل گیا ہے۔آپ نے مسلمانوں کے سامنے یہ دو تجاویز پیش کیں۔ایک یہ کہ مسلمانوں کے بقیہ حاشیہ: - کا اظہار کیا ہے اور پرنٹر و پبلشر کی ذمہ واری کو اصطلاحی قرار دیا ہے۔چونکہ تحریری بیان کسی قدر لمبا ہے اور یہ فقرہ اس کے اختتام کے قریب ہے۔اس لئے میرے فاضل دوست کی نظر سے یہ اوجھل رہا ہے۔مسٹر جسٹس براڈوے:۔آپ پرنٹر و پبلشر کی طرف سے وکیل نہیں ہیں ،اس لئے اس کے متعلق آپ کی طرف سے بحث ضروری نہیں۔چوہدری ظفر اللہ خاں :۔میں پرنٹر و پبلشر کی طرف سے بحث نہیں کرنا چاہتا۔لیکن اس امر کو ضرور واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میرا موکل مضمون زیر بحث کی کامل ذمہ داری اپنے سر پر لیتا ہے۔ان وجوہات کی بناء پر جو میں نے دوران بحث میں پیش کئے ہیں۔میں یہ عرض کروں گا کہ اس رول کو ڈسچارج کر دیا جائے اگر عدالت کی رائے میں ملزمان کا فعل توہین عدالت کی حد تک پہنچتا ہے۔تو ایسی صورت میں میں سزا کے متعلق اس لئے کچھ نہیں کہوں گا کہ میرے فاضل دوست کو بھی عدالت نے اس مسئلہ کے متعلق کچھ کہنے سے ٹوک دیا ہے۔لیکن میں اتنا کہ دینا چاہتا ہوں کہ چونکہ مسلم آؤٹ لک انگریزی کا اخبار ہے اور تعلیم یافتہ لوگوں کے ہاتھوں میں جاتا ہے۔ایسے لوگ جو بقول سر بارنس پر کاک سوچنے اور سمجھنے کے عادی ہیں، اس لئے اس مضمون سے کوئی برے اثرات پیدا ہونے کا چنداں احتمال نہیں ہے۔میرے فاضل دوست نے یہ بھی کہا ہے کہ ملزمان نے اپنے بیان میں فخر اور تعلی سے کام لیا ہے۔فخر اور تعلی کا کوئی سوال نہیں ہے۔ملزمان یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے جو کچھ کیا ہے وہ جائز تنقید کی حدود کے اندر آتا ہے، اور اس لئے قابل گرفت نہیں ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اپنا فرض ادا کیا ہے اور اس میں کسی افسوس یا فخر کا کوئی موقعہ نہیں۔مولوی نورالحق صاحب کی طرف سے شیخ نیاز محمد صاحب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے یہ بات پیش کی۔کہ مضمون کی ذمہ واری اولاً ایڈیٹر کے ذمہ ہوتی ہے۔اور پرنٹر و پبلشر کی ذمہ واری اسی صورت میں اصل ذمہ واری قرار دی جاسکتی ہے، جبکہ ایڈیٹر نے پوری ذمہ واری اپنے سر لے لی ہے۔لہذا پر نٹر اور پبلشر کی ذمہ واری محض ایک اصطلاحی ذمہ واری رہ جاتی ہے۔چنانچہ مختلف فیصلہ جات میں اس تمیز کو تسلیم کیا گیا ہے۔اور یا تو پرنٹر و پبلشر کے خلاف کارروائی ہی نہیں کی گئی اور یا کارروائی کرنے کی صورت میں اسے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔یا بہت خفیف سزا پر اکتفاء کیا گیا ہے۔ملاحظہ ہو۔کلکتہ صفحہ ۱۰۹-۴۵ انڈین کیسر، صفحہ ۱۱۳، ۴۵ کلکتہ صفحہ ۱۶۹، اور ۴۸ الہ آباد صفحہ ۷۱۔