اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 292 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 292

292 اگر ایک احمدی اور ایک دوسرا مسلمان اسلام کی عزت و ناموس کے لئے جیل خانوں میں اکٹھے کئے بقیہ حاشیہ: - چوہدری ظفر اللہ خاں :۔الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کا اپیل پر یوی کونسل میں کیا گیا۔اور مقدمہ کے واقعات بیان کرنے کے دوران میں جان پر یوی کونسل نے یہ فقرہ کہا کہ مسٹر سر بدھی کاری کا مضمون ایسا تھا کہ اس کے متعلق تو ہین عدالت کی کارروائی بھی ہو سکتی تھی۔مسٹر جسٹس براڈوے : ” بھی ہو سکتی تھی نہیں کہا۔چوہدری ظفر اللہ خاں : میں آپ کو اصل فقرہ پڑھ کر سنانے ہی والا تھا۔جو اس طرح پر ہے کہ عدالت عالیہ کو اختیار تھا کہ وہ توہین عدالت کی کارروائی کر کے ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا دیتی۔اب یہ فقرہ بطور کسی مسئلہ کے فیصلہ کے نہیں۔واقعات کے دوران میں کہا گیا ہے۔یہ امر تو اضح ہے کہ جو کچھ مسٹر سر بدھی کاری نے لکھا ، وہ توہین عدالت کی حد تک پہنچتا تھا۔اور پر یوی کونسل نے کہدیا کہ اس پر توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی تھی۔لیکن یہ مسئلہ اس وقت پر یوی کونسل کے سامنے نہیں تھا۔کہ آیا الہ آباد ہائی کورٹ کو توہین عدالت کی کارروائی کرنے کے اختیارات حاصل ہیں یا نہیں۔اس لئے اس فقرہ کو پریوی کونسل کا فیصلہ نہیں کہا جاسکتا۔مسٹر جسٹس براڈوے: ہم بہر صورت پر یوی کونسل کے اظہار رائے کے پابند ہیں۔چوہدری ظفر اللہ خاں :۔میں عرض کروں گا کہ جب تک کوئی مسئلہ بطور نزاع کے پریوی کونسل میں پیش ہو کر فیصلہ نہ ہو۔آپ پر یوی کونسل کی رائے کو احترام کی نظر سے تو دیکھ سکتے ہیں۔لیکن اس کے پابند نہیں۔حال ہی میں پر یونی کونسل کا ایک فیصلہ ایسا ہوا ہے کہ جس میں انہوں نے اس عدالت عالیہ کے ایک فیصلہ کو ایسے ایکٹ کی بناء پر منسوخ کر دیا جو پنجاب میں رائج ہی نہیں ہے۔اب ہر ایک شخص جانتا ہے کہ اس ایکٹ کا اطلاق اس صوبہ میں نہیں اور پریوی کونسل نے اس کا اطلاق کر دیا۔تو اس سے یہ نتیجہ لازم نہیں آئے گا، کہ اس ایکٹ کو آئندہ کے لئے اس صوبہ کے متعلق سمجھا جائے۔مسٹر جسٹس براڈوے:۔مجلس واضح قوانین نے اس نقص کی اصلاح کر دی ہے۔چو ہدری ظفر اللہ خاں : بیشک اصلاح تو ہوگئی۔لیکن اصلاح ہونے سے پیشتر اس عدالت کے ایک فاضل جج نے پریوی کونسل کے اس فیصلہ کی متابعت کرنے سے اس بناء پر انکار کر دیا تھا کہ پر یوی کونسل کو اس معاملہ میں صریح غلط فہمی ہوئی ہے۔مسٹر جسٹس براڈوے:۔بہر صورت اس فیصلہ کا تعلق اس مقدمہ سے نہیں ہے۔