اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 277 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 277

277 محترم چوہدری صاحب کو اسلام و جماعت احمدیہ کی بہت سی خدمات کا بوجہ ایک قابل وکیل ہونے کے موقعہ ملا ہے۔آپ صیغہ بہشتی مقبرہ کے سالہا سال تک مشیر قانونی ر۔آپ نے مدراس ، امرتسر اور گوجرانوالہ میں جماعت احمدیہ کے اہم مقدمات میں کامیابی حاصل کی۔جب سکھوں کی طرف سے قادیان کے مذبح خانے کا انہدام عمل میں آیا۔تو کمشنر کی پنجگرائیں کے بنگلہ میں آمد کے موقعہ پر محترم چوہدری صاحب نے ہی حق نمائندگی ادا کیا۔** بقیہ حاشیہ: اور مشنوں کی تعداد و غیرہ کا ذکر ہے۔اس کے افتتاح کے ایک منظر کی تصویر سے الفضل جلسہ سالانہ نمبر مورخہ ۲۶/۱۲/۵۷ کا سرورق مزین ہے۔اس وقت تک پندرہ سالہ عرصہ کا علم ہوا ہے۔کیونکہ اندازہ یہ ہوتا ہے کہ ابتداء میں (۱۸۔۱۹۱۷ء میں ) اس عہدہ پر مقرر ہونے پر ۳۳۔۱۹۳۲ء کے قریب اس سے فارغ ہوئے۔کیونکہ اس وقت سرکاری عہدوں پر فائز ہو چکے تھے۔درمیانی عرصہ کی چونکہ صدرانجمن کی سالانہ رپورٹیں موجود نہیں یا بعض میں مشیر قانونی کا ذکر نہیں اس لئے یقینی طور پر علم نہیں ہوسکا۔(۱۸۔۱۹۱۷ء ،۱۹۔۱۹۱۸ء ۲۰۔۱۹۱۹ء ، ۲۷۔۱۹۲۶ء ، ۲۸۔۱۹۲۷ء، ۳۱ - ۱۹۳۰ء ،۳۲-۱۹۳۱ء ۳۳-۱۹۳۲ء - بروئے رپورٹ ہائے سالہائے متعلقہ صفحات ۲ و ۴ و ۱۴، ۲۱ و نیز ۹۴ و ۲۶۷ ور پورٹ جلسہ سالانہ ۱۹۱۹ء میں پڑھی گئی۔بحوالہ الفضل ۱۲/۱/۲۰ ص ۴ کا۔احمد یہ گزٹ ۲۶/۵/۲۶ ص ۵ ک اوص ۶ ک او ۲۶/۱۱/۲۶ ص ۹ک ۲-۹۷-۱۱۴-۸۱)۳۱ ۱۹۳۰ء میں مرزا ناصر علی صاحب مرحوم بھی مشیر قانونی تھے۔۳۱۔۱۹۳۰ء اور ۳۳۔۱۹۳۲ء کے متعلق مرقوم ہے کہ گول میز کانفرنس میں شمولیت اور ملکی مشاغل کے باعث ہر دو سال چوہدری صاحب یہ کام نہیں کر سکے۔گو اصل مشیر قانونی آپ ہی ہیں۔چوہدری صاحب ۱۹۲۴ء میں لاہور سے باہر تھے۔(الفضل ۲۸/۷/۲۴ ص ۲ ک۳) اس وقت مرزا ناصر علی صاحب کو آپ کی جگہ مشیر قانونی مقرر کیا گیا۔(۴/۸/۲۴/۸ از یرہ مدینہ اسیح “۔اور الفضل ۸/۸/۲۵ میں مرزا صاحب کو دو ماہ کے لئے چوہدری صاحب کی جگہ مشیر قانونی مقرر کرنے کا ذکر ہے۔(زیر مدینہ اسیح)۔66