اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 199 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 199

199 خود طشتری میں رکھ کر لاؤں گا۔چنانچہ صبح ہونے پر والدہ صاحبہ نے میری بیوی کو یہ رویا سنایا اور دریافت کیا کہ کیا اس کے پورا ہونے کے آثار ہیں ؟ اس نے کچھ حجاب کی وجہ سے اور کچھ اس وجہ سے کہ اسے خو دا بھی پورا یقین نہیں تھا کہہ دیا۔نہیں ابھی تو کوئی آثار نہیں ہیں۔والدہ صاحبہ نے کہا کہ تم انکار کرتی ہو۔مجھے تو اللہ تعالیٰ نے بڑی صفائی سے اطلاع دے دی ہے۔اور مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے فضل سے اس بشارت کو پورا کرے گا۔چنانچہ ۱۲ جنوری ۱۹۳۷ء کو عزیزہ امتہ المی پیدا ہوئی۔اس کے پیدا ہونے سے چھ گھنٹہ قبل والدہ صاحبہ نے میری بیوی سے کہا کہ لڑکی پیدا ہوگی۔کیونکہ میں نے ابھی غنودگی کی حالت میں دو دیکھا کہ مکان میں بہت چہل پہل ہے اور لوگ کہتے ہیں۔”بی بی آئی ہے بہت خوبصورت“ والدہ صاحبہ کو امتہ الحی کے پیدا ہونے کی بہت ہی خوشی ہوئی۔کیونکہ وہ خاکسار کے ہاں اولاد کی بہت آرزو رکھتی تھیں اور اس کے لئے بہت دعا کرتی تھیں۔امتہ الحی کی پیدائش کے بعد مجھے فرمایا۔بیٹا پچھلے سال تو میں اس رنگ میں بھی دعا کرتی رہی کہ یا اللہ لوگ جب مجھ سے دعا کے لئے کہتے ہیں تو میں شرمندہ ہو جاتی ہوں کہ یہ ایک دعا میں اتنی مدت سے کر ہی رہوں اور ابھی تک تیری رحمت کا دروازہ نہیں کھلا۔اب اس نے میری یہ دعا بھی سن لی۔میں اس کی کس کس رحمت کا (میری والدہ) 66 شکر ادا کروں۔“ خدمات سلسلہ خدمت دین کی توفیق پانا اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ممکن ہے۔محترم چوہدری صاحب کو تبلیغی ، تربیتی اور مالی خدمات کے علاوہ ذیل کی خدمات کے مواقع حاصل ہوئے یا ہور ہے ہیں : (۱) امارت جماعت لاہور (۲) گورنروں اور وائسرائے کے وفود میں شمولیت (۳) اجلاسات شوری کے منتظم اور بعض سب کمیٹیوں کی ممبری کے طور پر ، (۴) جلسہ سالانہ کے بعض اجلاسات کی صدارت (۵) قانونی خدمات (۶) ممبر مجلس انصار اللہ مرکزیہ (۷) ممبر مجلس افتاء۔تبلیغی ،تربیتی و مالی خدمات و بعض دیگر خدمات کو آئندہ صفحات میں منفر دانہ طور پر بیان کیا گیا ہے۔ان میں سے بعض خدمات کا کتاب ہذا میں الگ ذکر کر دیا گیا ہے۔بقیہ کا مختصر ذکر یہاں کیا جاتا ہے: