اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 486 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 486

486 کے دو برادران کی شادیوں کے بعد جماعت احمدیہ کے خلاف مولویوں کا شور بڑھ جانے کی وجہ سے بعض دیگر بھائیوں کے جو رشتے برادری میں طے ہو چکے تھے ، ٹوٹ گئے۔برادری نے خود قطع تعلق کیا اور برادری کے ان بقیہ حاشیہ سابقہ کی ایک چوتھائی صدی تک جماعت کی کئی بار بطورنمائندہ مشاورت میں شرکت کی۔منشی کظیم الرحمن صاحب ولادت ۱۸۹۳ء مدفون بہشتی مقبرہ ربوہ صحابی حضرت اقدس علیہ السلام کے زمانہ میں قادیان میں تعلیم پائی عرصہ دراز تک صدرانجمن کے کارکن کے طور پر خدمت سلسلہ بجالائے۔شیخ مسعودالرحمن صاحب صحابی شیخ عبدالرحمن صاحب اپنے بھائیوں میں سے صرف آپ ہی زندہ ہیں ضلع ہوشیار پور کی ایک جماعت کے سات سال صدر ہے جماعت کپورتھلہ کے تین سال سیکرٹری تعلیم وتربیت اور چار سال سیکرٹری مال رہے ریٹائر منٹ کے بعد دفتر نصرت جہاں ریز روفنڈ میں کچھ عرصہ اعزازی طور پر کام کیا۔آپ کے فرزند شیخ عبدالوہاب صاحب (ڈپٹی الیکشن کمشنر برائے پاکستان) اس وقت کئی سال سے امیر جماعت اسلام آباد ہیں۔ایک تہائی صدی تک راولپنڈی کراچی لاہور وغیرہ متعدد مقامات پر مجلس خدام الاحمدیہ کے قائد جماعت کے سیکرٹری مال کے طور پر خدمات کی آپ توفیق پاچکے ہیں مشاورت ۱۹۸۲ء میں آپ سب کمیٹی نظارت ہائے علیا تعلیم و تربیت وامور عامہ کے صدر تھے اور اس کی رپورٹ آپ نے سنائی۔(۱۱۴) شیخ خلیل الرحمن صاحب ولادت یکم فروری ۱۹۰۲ صحابی حکومت ہند کی طرف سے محکمہ موسمیات کی آبز رویری مسقط میں قائم کرنے کیلئے مقرر ہوئے۔پھر منگلا ( علاقہ مدراس) میں، آگرہ میں پھر وکٹوریہ پوائنٹ (برما) پورٹ بلیئر ملتان دہلی جہلم جیکب آباد بریلی میں تبدیل ہوتے رہے۔پھر تقسیم ملک کے بعد کراچی میں منتقل ہوئے۔ہر مقام پر آپ کا شغف تبلیغ رہا کراچی کی جماعت میں آپ انچارج لائبریری مقرر ہوئے۔لائبریری کو آپ نے بہت ترقی دی اس کی کشش سے غیر از جماعت افراد آتے تھے۔اور انہیں تبلیغ کا موقع ملتا پھر ۱۹۴۹ء میں آپ سیکرٹری ضیافت مقرر ہوئے اسی اہم عہدہ پر تا وفات آپ فائز رہے۔آپ غیر ملکی آنے والے سرکاری نمائندگان پروفیسروں وغیرہ سے ملاقات کر کے سلسلہ کا تعارف کراتے اور انہیں لٹریچر دیتے۔اور ان کے بارے میں مرکز کو اور غیر ممالک کے متعلقہ احمدیہ مشنوں کو اطلاع دیتے تھے۔آخری سالوں میں اسی کام میں سید ناصر ارتضیٰ علی صاحب لکھنوی اور عبدالرحیم صاحب مدہوش رحمانی ( مرحوم ) بھی آپ کے معاون رہے۔(باقی اگلے صفحہ پر )