اصحاب احمد (جلد 10) — Page 433
433 عبدالغفور ہے۔وہ آریہ ہو گیا۔میں نے یہ خبر اسی دن سنی تھی۔یہ سن کر مجھے تمام دن رنج رہا شام کو یہ خبر حضرت کو سنائی گئی اس پر حضور نے فرمایا کہ اسلام ایسے کوڑا کرکٹ سے پاک ہونا چاہیئے اس پر جور نج مجھے تھاوہ دور ہو گیا کہ ہم میں سے ایسا آدمی نکل گیا جس کو اسلام ( کا) کوڑا کہا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔( اور ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد پر اطمینان ہو گیا ( قلمی کاپی صفحه ۸۱،۸) ☆ منشی صاحب کی غیر تمندانہ اپیل اخبار وطن“ کی ایک تحریک پر اخبار وطن کے ایڈیٹر مولوی انشاء اللہ خاں صاحب نے ۱۹۰۵ء کے آخر میں تحریک کی کہ اگر آپ انگریزی رسالہ ریویو آف ریلجیز کو مرزا صاحب کے مشن سے بالکل جدا کر دیں اور صرف اسلام کی خوبیوں اور اسلامی عقائد کی وضاحت وغیرہ جنرل ٹاپکس ( عام مضامین ) تک قلم کو محدود رکھیں تو میں ممالک غیر ، خاص کر جاپان و امریکہ میں اس کی مفت اشاعت کے فنڈ میں دس روپیہ ماہوار اپنے پاس سے دینے کو تیار ہوں۔اور وطن کے ذریعہ بھی اس کی خدمت کرنا فرض سمجھوں گا۔“ اس پر ایڈیٹر ریویو مولوی محمد علی صاحب کے اتفاق سے خواجہ کمال الدین صاحب نے مولوی انشاء اللہ خان صاحب کو اطلاع دی کہ میں اس حد تک متفق ہوں کہ ریویو کو بلا لحاظ فرقہ شائع کیا جائے اور تمام مسلمان اسے اپنا آرگن سمجھ کر اشاعت ، اسلام میں کوشش کریں۔اور ادارہ ریویو کا فرض ہوگا کہ آئندہ ریویو کو حضرت مرزا صاحب کے خاص دعاوی سے خالی رکھیں البتہ ریویو کا ایک ضمیمہ الگ سرورق کے ساتھ شائع ہو۔اس کی قیمت بھی الگ ہو۔اس میں صرف احمد یہ مذاق کے مطابق مضامین صرف احمدی احباب کے لئے شائع ہوں یا ان کے لئے جوخود دعاوی حضرت مرزا صاحب کے بارے باخبر ہونا چاہیں۔(۸۱) جماعت احمدیہ نے ہرگز پسند نہ کیا کہ رسالہ ریویو کی موجودہ حالت میں سرموفرق ہو۔مثلاً حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب نے ۲۸ فروری ۱۹۰۶ء کو اپیل بحضور حضرت مسیح موعود مهدی مسعود امام الزمان سلمه، الرحمان میں عرض کیا کہ پہلے میں نے ایک مضمون سے یہ سمجھ کر خوشی محسوس کی تھی کہ منشی انشاء اللہ خاں صاحب نے رسالہ ریویوکو پسند کیا ہے اور اس کی خریداری کے لئے توجہ دلائی ہے۔اور دو سوخریدار بہم پہنچانے کا وعدہ کیا ہے لیکن ☆ پھر اس شخص نے ”ترک اسلام نام کتاب لکھی جس کا جواب حضرت مولوی نورالدین صاحب نے لکھا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سنایا گیا۔یہ جواب ”نورالدین نام سے شائع ہوا۔سر ورق پر تاریخ اشاعت ۲۷ فروری ۱۹۰۴ء مرقوم ہے۔