اصحاب احمد (جلد 10) — Page 20
20 اس سے پہلے پانچویں تک کے ہیڈ ماسٹر حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی تھے۔چھٹی جماعت میں غالباً تین طالبعلم تھے۔شیخ محمد نصیب۔مولوی غلام محمد جو قادیان سے ماریشس میں مبلغ ہو کر گئے تھے اور حافظ محمد عیسیٰ شیخ عبدالعلی کے بھائی۔ایک سال کے قریب میں ہیڈ ماسٹر رہا۔پھر ملک شیر محمد صاحب بی۔اے پاس کر کے قادیان گئے اور یہ ہیڈ ماسٹر ہو گئے اور میں سیکنڈ ماسٹر۔ان دنوں حضرت میر ناصر نواب صاحب مدرسہ کے سپرنٹنڈنٹ تھے اور مولوی محمد علی صاحب انسپکٹر۔محکمہ بندوبست میں ملازمت :۔۱۸۹۸ء کے آخر میں ایک افسر سے ناراض ہو کر میں قادیان سے پشاور آ گیا۔محمد عظیم خان صاحب افسر مال میرے والد صاحب کے شاگرد تھے ان کے پاس ملازمت کے لئے گیا۔اور انہیں کہا کہ محکمہ مال میں مجھے کہیں ملازمت دلاد میں اس سال ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بندوبست ہو رہا تھا۔انہوں نے اپنے دوست غلام محمد خان کے نام جو ڈیرہ اسماعیل خان میں بطور نائب مہتم بندوبست کام کرتے تھے چٹھی دی۔جس کی بناء پر ڈیرہ اسماعیل خان کے بندوبست میں میرا نام بطور زائد پٹواری درج ہوا۔اور میں نے کام شروع کر دیا۔مارچ سے آخر نومبر ۱۸۹۹ ء تک میں نے اس بندوبست میں کام کیا۔اس عرصہ میں سالم موضع بہوچ کی پیمائش مع تکمیل ختم کی۔اور موضع شادیوا لہ کی نصف کے قریب پیمائش کی۔ماہ جون و جولائی میں میں مربع بندی کا کام کرتا تھا۔یہ علاقہ ریگستان ہے اور سخت گرمی پڑتی ہے۔میرے ساتھ جولوگ بطور جریب کش وغیرہ کام کرتے تھے۔باوجود یکہ وہ اسی علاقہ کے لوگ تھے اور گرمی کے عادی تھے۔پھر بھی ایک دو شخص گرمی سے روزانہ بیہوش ہو جاتے مگر مجھ پر اللہ تعالیٰ کا خاص فضل رہا۔استفسار پر ماسٹر صاحب بیان کرتے ہیں کہ اتنا تو یقینی ہے کہ میں جب مدرسہ میں لگا تو اسی سال چھٹی جماعت کھلی تھی ممکن ہے کہ امتحان کے بعد میں جب قادیان گیا تو اس سال واپس آ گیا ہوں۔( اور یہی بات او پر متن میں آپ کے بیان میں درج ہے ) اس میں سال کی غلطی کا امکان ہے کیونکہ مجھے یاد ہے کہ ایک سال میں مولانا غلام حسن خان صاحب کے ساتھ قادیان گیا تھا رات ہمیں بٹالہ ہوگئی۔میں مولانا صاحب کیلئے ایک ہندو دکاندار سے دودھ لایا جب وہ مولانانے اور میں نے چکھا تو نمکین تھا پھر نہیں پیا۔غالباً اسی سال یعنی ۱۸۹۸ء میں مدرسہ میں میرا تقر ر ہوا ایک سال کام کیا پھر میں قادیان سے محکمہ بندوبست میں چلا گیا۔قادیان میں کالج کھلنے پر بطور CASUAL طالبعلم میں چند ماہ تک ریاضی اور انگریزی کی جماعتوں میں شامل ہوتا تھا۔کبھی میں نے زیادہ تکلیف محسوس نہ کی تمام افسر میرے کام سے بڑے خوش تھے۔