اصحاب احمد (جلد 10) — Page 385
385 ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جالندھر کے مقام پر ٹھہرے ہوئے تھے۔اور اکثر احباب بھی اس موقع پر آگئے تھے۔ایسا کبھی ہوا ہی نہیں کہ حضور کسی مقام پر گئے ہوں اور احباب پروانوں کی طرح ادھر ادھر سے آ کر جمع نہ ہو گئے ہوں۔ان آنے والوں میں دور ونزدیک یعنی فاصلہ اور خرچ کا سوال ہی نہ ہوتا تھا۔ان کی ایک ہی غرض ہوتی تھی کہ روز واقعه پیش نگار خود باشم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا قیام کسی قدر لمبا ہو گیا۔اور احباب جو رخصت لے کر آئے تھے۔یکے بعد دیگر کے رخصت ہوتے چلے گئے۔یہاں تک کہ صرف منشی ظفر احمد صاحب رہ گئے۔حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب رضی اللہ عنہ حاجی پور سے روز آتے اور چلے جاتے ( تھے )۔اس بارے میں منشی حبیب الرحمن صاحب کی ایک تحریر کا مخص یہ ہے: ( ۴۲ ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دفعہ جالندھر تشریف لائے ہوئے تھے۔اور حضور کو اپنے ایک کام کے لئے کسی کو بار بار ایک اور ضلع میں بھجوانا پڑتا تھا۔ریل گاڑی کا انتظام نہ تھا۔میں نے اپنا یکہ جس میں اپنی بگھی کی ایک مضبوط گھوڑی لگائی ہوئی تھی۔حضور کے کام کی خاطر وہاں چھوڑ رکھا تھا۔میں روز مرہ صبح حضور کی خدمت میں جالندھر چلا جاتا اور شام کو واپس آجاتا تھا۔ایک دن میں کسی ضرورت کی وجہ سے نہ جاسکا۔کپورتھلہ سے منشی ظفر احمد صاحب آئے ہوئے تھے۔حضور نے فرمایا کہ آج حبیب الرحمن نہیں آیا۔تم جا کر خبر لاؤ کہ خیریت ہے۔دو پہر کونشی ظفر احمد (صاحب) حاجی پور آئے تو ( میرے ) نہ آنے کا سبب دریافت کیا کہ حضور کو فکر ہؤا کہ خلاف عادت تم نہیں گئے۔اور بتایا کہ حضور کو ایک کام کے واسطے سات صد روپیہ درکار ہے۔اس رقم کو جمع کرنے کے واسطے جماعت کپورتھلہ نے بھی کچھ دینا ہے۔مجھے بہت خوشی ہوئی۔“ " میں جانے کے لئے فوراً تیار ہو گیا۔اور شام کو جالندھر پہنچا۔اطلاع کرائی حضور نے اندر بلالیا۔میں اندر گیا تو تیسری منزل پر تشریف لے گئے۔جالندھر میں اس نیچے کی منزل میں مردانہ تھا اور دوسری منزل میں زنانہ۔تیسری منزل خالی تھی۔غرض حضور مجھے ( گویا بالکل علیحدگی میں ) لے گئے۔اور اپنے معاملہ کی تفصیل بتائی اور میں نے ایک نقصان کا خدشہ اپنے مشورہ میں ظاہر کیا حضور نے فرمایا کہ سات سو روپیہ مطلوب ہے اور یہ روپیہ جمع کرنا ہے۔میں جو تم اس غرض کے واسطے ہمراہ لے گیا تھا۔(وہ ) پیش کی۔حضور نے دعا کی۔“ نا میں نے حاجی پور تشریف لے جانے کے واسطے عرض کیا تھا فرمایا کہ اس در پیش کام کے بعد ہم مع سب کے حاجی پور آجائیں گے۔آپ کے یکہ ہی میں آئیں گے۔اس لئے میں حاجی پور کو واپس چلا آیا اور اپنے