اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 12 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 12

12 (PLONEERS) میں آپ کا نام پیش پیش ہے۔آپ نے ان ابتدائی پر خطرا یام میں اپنے محلہ میں مقید درویشوں کے حلقہ کو وسیع تر کرنے میں قابل قدر کام کیا۔قادیان اور اس کے گردو پیش کے دیہات میں آپ کی سابقہ واقفیت بھی تھی۔آپ کے فن ڈاکٹری سے استفادہ کے لئے غیر مسلم آپ کو بلالے جاتے۔آپ آپ اس بڑھاپے میں بھی مومنانہ جرات سے کام لے کر بلا خوف و خطر میلوں میل تک دیہات میں چکر لگاتے اور مفت خدمت کرتے اور متعدد درویشوں کو بھی اپنے ساتھ لیجاتے۔غیر مسلم آپ کے جذبہ خدمت سے متاثر ہوتے اور یہ امران میں جذبہ محبت وموانست ابھارنے کا موجب ہوتا۔اس طرح ہمیں محلہ جات اور قریبی دیہات میں نکلنے کا موقع ملا۔اور ہماری محصوریت مبدل بہ آزادی ہونے لگی۔آپ نے درویشی دور کی قدر کی اور یہ زمانہ نہایت صبر ورضا اور محبت و خلوص سے گزارنے کی سعی بلیغ کی۔آپ کئی دفعہ شدید طور پر بیمار ہوئے لیکن آپ نے اس آستانہ کونہ چھوڑا۔آپ کے لڑکوں نے کئی بار اصرار کیا کہ اس کمزوری اور پیری کے زمانہ میں آپ ان کے پاس رہیں تا کہ وہ اچھی طرح سے خدمت کر سکیں لیکن آپ اس کے لئے تیار نہ ہوئے اور قادیان کی درویشی کی بے سروسامانی اور بے آرامی کو باہر کے آرام و سہولت پر ترجیح دی۔اس وقت آپ ہندوستان میں سب سے قدیمی صحابی ہیں اللہ تعالیٰ آپ کا اور آپ کی اہلیہ محترمہ کا انجام بخیر کرے۔آمین۔آپ کی اہلیہ محترمہ:۔آپ کی دوسری اہلیہ محترمہ بفضلہ تعالی صحابیہ ہیں۔آپ کو منارہ مسیح کا چندہ دینے کی توفیق ملی۔اس پر آپ کا نام ذیل کے الفاظ میں مرقوم ہے۔۲۵۹۔سیدہ نصرت با نو اہلیہ ڈاکٹر عطرالدین بمبئی۔“ نوٹ :۔آپ کی روایات کتاب کے آخر میں درج کی جائیں گی۔