اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 298 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 298

298 اقارب کا اسی طرح محافظ ہو اور چاہنے والا ہو جیسے کہ وہ اپنے مال و جان کی حفاظت کرتا اور اپنے عزیز واقارب کو چاہتا ہے۔پس وہ شخص جس کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر یہ اقرار کیا ہو کہ ہم تجھ سے تمام دنیا کے رشتوں اور دوستیوں سے بڑھ کر سلوک کریں گے۔اس کی ہر ایک چیز کیوں پیاری نہ ہو۔غالباً یہی وجہ ہے کہ اس جماعت کو ہم (یعنی افراد خاندان حضرت مسیح موعود ) سے ایک خاص محبت اور اخلاص ہے بلکہ میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ محض اخلاص ہی اخلاص ہے اور نفسانی خواہشیں ان میں بالکل نہیں۔چنانچہ یہی وجہ ہے کہ حضرت صاحب نے ان کو ایک موقع پر لکھا (کہ) میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ قیامت کو بھی میرے ساتھ ہوں گے۔کیونکہ دنیا میں بھی آپ نے میرا ساتھ دیا ہے اس جگہ میں نے کامل ایمان کے کئی نمونے دیکھے اور سنے۔(۵) (ب) حضرت خلیفتہ اسیح الثانی حضرت منشی ظفر احمد صاحب کے انتقال پر ملال پر ابتدائی صحابہ کے بارے میں ایک خطبہ میں فرماتے ہیں: لوگوں کو یہ احساس ہونا چاہیئے کہ وہ لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی کے ابتدائی ایام میں آپ پر ایمان لائے ، آپ سے تعلق پیدا کیا اور ہر قسم کی قربانیاں کرتے ہوئے اس راہ میں انہوں نے ہزاروں مصیبتیں اور تکلیفیں برداشت کیں۔ان کی وفات جماعت کے لئے کوئی معمولی صدمہ نہیں ہوتا۔میرے نزدیک ایک مومن کو اپنی بیوی ، اپنے بچوں ، اپنے باپ ، اپنی ماں اور اپنے بھائیوں کی وفات سے ان لوگوں کی وفات کا بہت زیادہ صدمہ ہونا چاہئیے پس ایسے لوگوں کی۔وفات ایک بہت بڑا اور اہم مسئلہ ہوتا ہے۔اور ان لوگوں کے لئے دعا کرنا ان پر احسان کرنا نہیں ہوتا بلکہ اپنے اوپر احسان ہوتا ہے۔کیونکہ جو شخص ان لوگوں کے لئے دعا کرتا ہے خدا تعالے اس کا بدلہ دینے کے لئے اپنے فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ وہ اس دعا کرنے والے کے لئے دعا کریں۔یہی حال جنازہ کی دعا کا ہے جو مرنے والے کے لئے آخری دعا ہوتی ہے۔اس میں بھی خدا تعالیٰ کے فرشتے بہت زیادہ جوش کے ساتھ نماز جنازہ پڑھنے والوں کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔پس جب کوئی شخص جنازہ پر دعا مانگتا ہے تو وہ۔۔۔۔خود بہت زیادہ فائدہ میں رہتا ہے۔” وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ابتدائی زمانہ میں خدمات کی ہیں، ایسی ہستیاں ہیں جو دنیا کے لئے ایک تعویذ اور حفاظت کا ذریعہ ہیں۔چونکہ یہ مغربیت کے زور کا زمانہ ہے اس لئے لوگ اس کی قدر نہیں جانتے۔بارش صحن میں ہو رہی ہوتی ہے تو برآمدہ وغیرہ بھی گیلا ہو جاتا ہے۔اسی طرح خدا کا نبی ہی اس کا نبی تھا مگر اس سے تعلق رکھنے والے۔۔۔اس کے